ممبئی، 27 اکتوبر
بھارتی کرکٹ کنٹرول بورڈ( بی سی سی آئی)نے جمعرات کو ایک تاریخی قدم اٹھاتے ہوئے جمعرات کو ہندوستانی مردوں اور خواتین کرکٹرز کے لیے مساوی میچ فیس کا اعلان کیا۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری جے شاہ نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر اس تاریخی فیصلے کا اعلان کیا۔
شاہ نے ٹویٹ کیا، “میں امتیازی سلوک سے نمٹنے کے لیے بی سی سی آئی کے پہلے قدم کا اعلان کرتے ہوئے خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ ہم اپنی کنٹریکٹ ہولڈر خواتین کرکٹرز کے لیے پے ایکویٹی پالیسی نافذ کر رہے ہیں۔ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کے لئےمیچ فیس برابر ہو گی کیونکہ ہم بھارتی کرکٹ میں صنفی مساوات کے ایک نئے دورمیں قدم رکھ رہے ہیں۔
بی سی سی آئی کے سکریٹری شاہ نے معاہدہ کھلاڑیوں کے لیے نئی فیسوں پر بھی روشنی ڈالی اور اس بات پر زور دیا کہ ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم اپنے مرد ہم منصبوں کے برابر میچ فیس حاصل کرے گی۔
ایک اور ٹویٹ میں، انہوں نے کہا، “خواتین کرکٹرز کو بی سی سی آئی کی طرف سے ان کے مرد ہم منصبوں کے برابر میچ فیس ادا کی جائے گی۔ اس میں ٹیسٹ کے لیے 15 لاکھ روپے، ون ڈے کے لیے 6 لاکھ روپے اور ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کے لیے 3 لاکھ روپے شامل ہیں۔ تنخواہ ایکویٹی ہماری خواتین کرکٹرز کے لئے میرا عہد تھا اور میں حمایت کے لئے اعلیٰ کونسل کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ جے ہند