Tuesday, December 5, 2023
الرئيسيةNewsمیں ای ڈی والوں سے بھی پوچھوں گا کہ یہ کارروائی کیوں:...

میں ای ڈی والوں سے بھی پوچھوں گا کہ یہ کارروائی کیوں: ہیمنت

رانچی، 17 نومبر

۔ وزیراعلی ہیمنت سورین نے گورنر رمیش بیس پر اپوزیشن کو تحفظ دینے کا الزام عائد کیا ہے۔ وزیر اعلی جمعرات کو ای ڈی کے دفتر جانے سے پہلے نامہ نگاروں سے بات کر رہے تھے۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ ان پر لگائے گئے الزامات بے بنیاد ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آج میں ای ڈی والوں سے بھی پوچھوں گا کہ یہ کارروائی کیوں؟۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ میں نے ای ڈی کو ایک خط بھیجا ہے۔ کس طرح سے 1000 ہزار کروڑ کے گھوٹالہ کا معاملہ کیسے سامنے آیا ہے۔ریاست کو 1000 ہزار کروڑ کی سالانہ آمدنی بھی کانکنی سے نہیں ہوتی ہے۔ ای ڈی کی کارروائی سے ایسا لگ رہا ہے کہ ہم لوگ ملک چھوڑ کر بھاگ رہے ہیں لیکن آج تک کوئی سیاستدان ملک چھوڑ کر نہیں بھاگا ہے ،صرف تاجر بھاگتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر کے بیان کے بعد ای ڈی کی جانب سے سمن جاری ہونے سے ایسا لگتا ہے کہ گورنر کا تعلق کسی سیاسی پارٹی سے ہے۔ ملک کی جمہوریت کا احترام ہونا چاہیے۔ ملک کی ایجنسیوں کو بھی منصفانہ کارروائی کرنا چاہیے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments