Saturday, April 13, 2024
الرئيسيةNewsانکم ٹیکس محکمہ نے سائی بابا ٹمپل ٹرسٹ کو 175 کروڑ روپے...

انکم ٹیکس محکمہ نے سائی بابا ٹمپل ٹرسٹ کو 175 کروڑ روپے کا ٹیکس معاف کیا

ممبئی، 27 نومبر  ۔
محکمہ انکم ٹیکس نے احمد نگر ضلع کے شرڈی شہر میں واقع شری سائی بابا ٹمپل ٹرسٹ کو مذہبی اور خیراتی سمجھتے ہوئے گزشتہ تین سالوں میں 175 کروڑ روپے کا ٹیکس معاف کیا ہے۔ انکم ٹیکس حکام نے بتایا کہ یہ چھوٹ سپریم کورٹ کے حکم کے تحت دی گئی ہے۔
معلومات کے مطابق، محکمہ انکم ٹیکس نے شری سائی بابا مندر ٹرسٹ کو چندہ کی جمع شدہ رقم پر 30 فیصد ٹیکس لگا کر 183 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس بھیجا تھا۔ اس کے بعد ٹرسٹ نے سپریم کورٹ میں رٹ پٹیشن دائر کی، جس میں عدالت نے ٹیکس کی ادائیگی پر روک لگا دی۔ اس کے بعد محکمہ انکم ٹیکس نے شری سائی بابا مندر ٹرسٹ کو مذہبی اور خیراتی سمجھتے ہوئے گزشتہ تین سالوں سے ٹرسٹ پر عائد 175 کروڑ روپے کا انکم ٹیکس معاف کر دیا۔ اس سے شری سائی بابا مندر ٹرسٹ کو کافی راحت ملی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سائی بابا سنستھان ٹرسٹ عوامی مفاد کے ساتھ ساتھ شرڈی گاو¿ں کی ترقی کے لیے وقف ہے۔ ٹرسٹ یہاں آنے والے عقیدت مندوں کو مختلف سہولیات جیسے رہائش، کھانا (مفت)، ناشتہ اور بہت کچھ فراہم کرتا ہے۔ اسی طرح سنستھان ٹرسٹ اسکول اینڈ کالج (جونیئر اور سینئر)، انگلش میڈیم اسکول جونیئر کے جی سے دسویں کلاس تک، انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ (آئی ٹی آئی)، پینے کے پانی کی فراہمی، اسپتال (شری سائی بابا سپر اسپیشلٹی اسپتال اور شری سائی ناتھ اسپتال عطیہ کی بنیاد پر) بھی چلاتے ہیں۔
ہندوستھان سماچار

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments