Tuesday, April 16, 2024
الرئيسيةNewsاروناچل کے توانگ سیکٹر میں جھڑپ، 300 چینی فوجیوں کو ہندوستانی فوجیوں...

اروناچل کے توانگ سیکٹر میں جھڑپ، 300 چینی فوجیوں کو ہندوستانی فوجیوں نے کھدیڑا

نئی دہلی، 12 دسمبر  ۔
اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ہندوستانی اور چینی فوج کے جوانوں کے درمیان جھڑپ کی خبر سامنے آئی ہے۔ دونوں ملکوں کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں ہندوستانی فوجیوں نے ایل اے سی کے قریب آنے والے تقریباً 300 چینی فوجیوں کو کھدیڑ دیا ہے۔
اس جھڑپ میں کم از کم 30 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کچھ زخمی ہندوستانی فوجیوں کی گوہاٹی لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔ اس واقعے کے بعد، بھارتی فوج کے علاقائی کمانڈر نے اس مسئلے پر بات کرنے کے لیے اپنے چینی ہم منصب کے ساتھ فلیگ میٹنگ کی۔
ایک بیان میں، فوج نے کہا کہ اروناچل پردیش کے توانگ سیکٹر میں ایل اے سی کے ساتھ کچھ علاقوں میں، ہندوستانی اور چینی فریق 2006 سے اپنے اپنے دعووں کی حد تک علاقے میں گشت کر تے ہیں۔ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے دستے 09 دسمبر کو توانگ سیکٹر میں ایل اے سی کے قریب آ گئے، جس کا بھارتی فوجیوں نے بھرپور جواب دیا۔ اس آمنے سامنے جھڑپ میں دونوں طرف کے فوجیوں کو معمولی چوٹیں آئیں۔ تاہم دونوں فریق فوری طور پر علاقے سے پیچھے ہٹ گئے۔ اس کے بعد کارروائی کے طور پر ہندوستانی فوج کے علاقائی کمانڈر نے چین کی طرف سے اپنے ہم منصب کے ساتھ ایک فلیگ میٹنگ کی تاکہ امن کی بحالی کے لیے موجودہ نظام کے مطابق اس مسئلے پر تبادلہ خیال کیا جا سکے۔
رپورٹ کے مطابق 300 سے زائد چینی فوجیوں نے 17 ہزار فٹ کی بلندی پر واقع چوٹی کی جانب بڑھنے کی کوشش کی۔ یہ چوٹی اب بھی برف سے ڈھکی ہوئی ہے۔ بھارتی فوجیوں نے ایل اے سی تک پہنچنے کی کوشش کرنے والے چینی فوجیوں کو پیچھے دھکیل کر ان کا ارادہ ناکام بنا دیا۔ فوجی ذرائع کے مطابق اس جھڑپ میں ہندوستانی سے زیادہ چینی فوجی زخمی ہوئے۔ دونوں ممالک کے فوجیوں کے درمیان ہونے والی اس جھڑپ میں کم از کم 30 چینی فوجیوں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ کچھ زخمی ہندوستانی فوجیوں کی گوہاٹی لائے جانے کی اطلاعات ہیں۔
 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments