ماو نٹ مونگانوئی، 20 نومبر (ہ س)۔
ماو نٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں ہندوستانی ٹیم نے نیوزی لینڈ کو 65 رن سے شکست دے دی ہے۔ میچ میں بھارت نے نیوزی لینڈ کے سامنے 192 رن کا ہدف دیا تھا۔ جواب میں میزبان ٹیم 18.5 اوور میں 126 رن پر آل آو ٹ ہوگئی اور 65 رن سے میچ ہار گئی۔ اس کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم تین میچوں کی T20 سیریز میں 1-0 سے آگے ہوگئی ہے۔ سیریز کا پہلا میچ بارش کے باعث منسوخ کر دیا گیا تھا۔

اس میچ میں ٹاس ہارنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے بلے باز سوریہ کمار یادو کی 51 گیندوں میں ناٹ آو ٹ 111 رن کی شاندار سنچری اننگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں چھ وکٹوں پر 191 رن بنائے۔ سوریہ کمار نے اپنی سنچری اننگ میں 11 چوکے اور سات چھکے لگائے۔ ان کے علاوہ اوپنر ایشان کشن نے 36، کپتان ہاردک پانڈیا اور شریس آئیر نے بالترتیب 13-13 رن کی شراکت کی۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساو تھی نے تین اور لوکی فرگوسن نے دو وکٹیں حاصل کیں۔ ایش سوڈھی نے ایک وکٹ حاصل کی۔
بھارت کی جانب سے دیے گئے 192 رن کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ بھونیشور کمار کی گیند پر پہلے ہی اوور میں اوپنر فن ایلن کھاتہ کھولے بغیر آو ٹ ہوگئے۔ اس کے بعد کپتان کین ولیمسن نے ڈیون کونوے کے ساتھ مل کر ٹیم کا اسکور 50 تک پہنچا دیا۔ اس دوران نیوزی لینڈ کو 56 رن کے سکور پر دوسرا جھٹکا لگا۔ کونوے 22 گیندوں میں 25 رن بنانے کے بعد آو¿ٹ ہوئے۔ اس کے بعد نیوزی لینڈ کی آدھی ٹیم 89 رن کے مجموعی اسکور تک پویلین لوٹ گئی۔ اس دوران کپتان ولیمسن نے اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ تاہم ولیمسن کے علاوہ کوئی اور بلے باز میدان میں نہ ٹھہر سکا اور نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 18.5 اوور میں 126 رن پر آل آو ٹ ہوگئی۔ کپتان ولیمسن نے 52 گیندوں پر 61 رن کی سب سے زیادہ اننگ کھیلی۔
بھارت کی جانب سے دیپک ہڈا نے سب سے زیادہ 4 وکٹیں حاصل کیں۔ یوجویندر چہل نے دو، محمد سراج نے دو، واشنگٹن سندر نے ایک وکٹ اور بھونیشور کمار نے ایک وکٹ حاصل کی۔