Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsروس سے تیل کی درآمد پرمغربی ممالک کے اعتراضات کو بھارت نے...

روس سے تیل کی درآمد پرمغربی ممالک کے اعتراضات کو بھارت نے مسترد کردیا

نئی دہلی، 5 دسمبر

۔ بھارت کی جانب سے روس سے تیل کی خریداری اور بھارت سے روس کو مصنوعات کی برآمدات پر امریکہ اور مغربی ممالک کی طرف سےاعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے بھارت، روس کے ساتھ باہمی تجارت کو بڑھانے کے لئے مختلف اقدامات کر رہا ہے۔ بھارت کے دورے پر آئی جرمن وزیر خارجہ اینالینا بیئربوک کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں وزیر خارجہ نے کہا کہ روس سے ہندوستان کی تیل کی درآمدات یورپی یونین کی تیل اور گیس کی درآمدات کے مقابلے بہت کم ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک اپنی توانائی کی ترجیحات طے کر رہے ہیں اور ہندوستان بھی اپنی ترجیحات طے کر رہا ہے۔ روس کے ساتھ تجارت کے معاملے پر وزیر خارجہ نے کہا کہ وہ نہیں سمجھتے کہ تجارت بڑھانے کے لئے کسی بھی تجارتی ملک کی جائز توقعات سے زیادہ اسے کچھ نہیں سمجھا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا، یورپ اپنی توانائی کی ضروریات کو ترجیح دینے میں کوئی انتخاب نہیں کرتا، لیکن ہندوستان سے کچھ اور کرنے کو کہتا ہے۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین کی جانب سے فروری اور نومبر کے درمیان روسی تیل اور گیس کی درآمد کی جانے والی رقم اگلے 10 ممالک کی مشترکہ درآمدات سے زیادہ ہے۔ یورپی یونین نے اسی عرصے میں روس سے جتنا تیل خریدا ہے وہ بھارت سے چھ گنا زیادہ ہے۔ جہاں تک گیس کی درآمدات کا تعلق ہے، یورپی یونین کی درآمدات کا حجم لامحدود ہے، کیونکہ ہندوستان روس سے گیس نہیں خریدتا ہے۔

جے شنکر نے مغربی رہنماؤں اور میڈیا کو مشورہ دیا کہ وہ روس کی توانائی کے کاروبار سے باخبر رہنے والی ویب سائٹ کو دیکھیں جس میں مختلف ممالک کی طرف سے توانائی کی درآمدات کی تفصیلات درج ہیں۔ یہ ویب سائٹ ان کی سمجھ میں اضافہ کرے گی۔

پریس کانفرنس میں جے شنکر سے روس سے برآمدات کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ درحقیقت ہماری طرف سے روسی حکام کو ایک فہرست بھی سونپی گئی ہے جس میں ان اشیا کی تفصیلات موجود ہیں جو بھارت برآمد کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تجارت ، بھارت کے مطالبوں اور رسد پر مبنی ہے اور ہندوستان روس میں اپنی منڈی تک رسائی بڑھانا چاہتا ہے۔ بھارت سے روس کو ان اشیاء کی برآمد کو روس کی جائز ضروریات کے علاوہ کسی اور تناظر میں نہیں دیکھا جانا چاہئے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments