Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsاسرو کی بڑی چھلانگ، 36 سیٹلائٹ لیکر ایل ایم وی-3 راکیٹ روانہ

اسرو کی بڑی چھلانگ، 36 سیٹلائٹ لیکر ایل ایم وی-3 راکیٹ روانہ

بنگلورو، 23 اکتوبر ۔

ہندوستانی خلائی ایجنسی اسرو نے ہفتہ-اتوار کی درمیانی شب 12:07 پر خلا کے میدان میں تاریخ رقم کی۔ اسرو نے تاریخ رقم کرتے ہوئے تجارتی سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں قدم رکھا۔ ہندوستانی خلائی ایجنسی کا سب سے بھاری راکٹ 43.5 میٹر لمبا ایل وی ایم-3 (لانچ وہیکل مارک-3) برطانوی اسٹارٹ اپ کے 36 سیٹلائٹ کو لیکر روانہ ہوا۔ لانچ آندھرا پردیش کے شری ہری کوٹا سے کیا گیا۔

ایل وی ایم-3 ایم 2/ ونویب انڈیا-1 مشن کے تحت ان مواصلاتی سیٹلائٹس کو زمین کے نچلے مدار (ایل ای او) میں نصب کیا گیا۔ 8000 کلو گرام تک کے سیٹلائٹ کو لے جانے کی ایل ایم وی-3 صلاحیت رکھتا ہے۔

اسرو کے چیئرمین ایس سومناتھ نے لانچ پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دنیا میں سیٹلائٹ لانچ کرنے کے لیے راکٹ کی کمی ہے۔ ایسی صورت حال میں، ہندوستان اپنے ایل طی ایم-3 راکٹ سے عالمی تجارتی سیٹلائٹ لانچ مارکیٹ میں اس خلا کو پاٹ سکتا ہے۔

ونویب ایک نجی سیٹلائٹ مواصلاتی کمپنی ہے۔ بھارت کا بھارتی انٹرپرائزیز ونویب میں ایک اہم سرمایہ کار اور شیئر ہولڈر ہے۔ اس لانچ کے ساتھ ہی ایل وی ایم-3 عالمی تجارتی سیٹلائٹ لانچ بازار میں قدم رکھے گا۔ ایل وی ایم-3 کو پہلے جی ایس ایل وی ایم کے-3 راکیٹ کے نام سے جانا جاتا تھا۔

محکمہ خلائی اور خلائی ایجنسی کے تجارتی برانچ کے تحت کام کرنے والےپبلک سیکٹر کے سینٹرل انٹرپرائز (سی پی ایس آئی) نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ نے برطانیہ واقع ونویب کے ساتھ دولانچ معاہدوں پر دستخط کئے ہیں۔ ونویب کے چیئرمین سنیل بھارتی متل نے کہا کہ کمپنی 72 سیٹلائٹس لانچ کرنے کے لیے اسرو/ نیو اسپیس انڈیا لمیٹیڈ کو 1,000 کروڑ روپے سے زیادہ کی ادائیگی کرے گی۔ 36 سیٹلائٹس کے پہلے بیچ کو ہفتہ-اتوار کی درمیانی رات کو ایل وی ایم-3 راکیٹ سے لانچ کیا گیا۔ ایل وی ایم 3 راکٹ سے 36 سیٹلائٹس کی لانچنگ بھی اگلے سال جنوری میں ہوگی۔ ونویب دنیا بھر میں اپنی براڈ بینڈ خدمات کے لیے 648 سیٹلائٹ لانچ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments