نئی دہلی، 12 نومبر
۔ بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) کے سکریٹری جے شاہ انٹرنیشنل کرکٹ بورڈ (آئی سی سی) کی فنانس اینڈ کمرشل افیئرز (F&CA) کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔
فنانس اور تجارتی امور کی کمیٹی کی سربراہی ہمیشہ آئی سی سی بورڈ کے ایک رکن کے پاس ہوتی ہے اور شاہ کے انتخاب سے یہ واضح ہوتا ہے کہ وہ آئی سی سی بورڈ میں بی سی سی آئی کی نمائندگی کریں گے۔
ایف اینڈ سی اے کمیٹی آئی سی سی کے تمام ذیلی اداروں میں سب سے اہم ہے اور کچھ سالوں سے بی سی سی آئی کے سابق صدر سورو گنگولی اس کمیٹی کے رکن تھے۔
ایف اینڈ سی اے کمیٹی آئی سی سی کے سالانہ بجٹ پر فیصلہ کرتی ہے اور یہ وہ کمیٹی بھی ہے جو ریونیو شیئرنگ ماڈل، اسپانسرشپ اور ایک مخصوص سائیکل کے لیے مختلف حقوق کے سودے طے کرتی ہے۔
شاہ آئی سی سی بورڈ کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے آئندہ چند روز میں میلبورن پہنچیں گے۔ بی سی سی آئی کے نومنتخب صدر راجر بنی اور آئی پی ایل کے چیئرمین ارون دھومل کے بھی T20 ورلڈ کپ کا فائنل میچ دیکھنے آسٹریلیا پہنچنے کی امید ہے۔