Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsجھارکھنڈ: بس ندی میں پلٹی، 7 افراد ہلاک، 45 زخمی

جھارکھنڈ: بس ندی میں پلٹی، 7 افراد ہلاک، 45 زخمی

رانچی، 17 ستمبر۔ جھارکھنڈ کے گریڈیہہ ضلع سے رانچی جا رہی شیوا نامی بس ہفتہ کو ہزاری باغ-بگودرکے قریب شیوانی ندی میں الٹ گئی۔ اس میں سات افراد ہلاک جبکہ 45 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو شیخ بھکھاری میڈیکل کالج ہزاری باغ میں داخل کرایا گیا ہے۔ ابھی تک مرنے والوں کے نام سامنے نہیں آئے ہیں۔

اطلاع ملتے ہی مقامی لوگ موقع پر پہنچ گئے اور مدد کرنا شروع کر دی۔ اطلاع ملتے ہی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی اور کافی تگ و دو کے بعد زخمیوں کو بس سے نکال کر اسپتال پہنچایا۔ سبھی کیرتن میں شرکت کے لیے رانچی جا رہے تھے۔ معلومات کے مطابق بس کی پتی ٹوٹ گئی، جس کی وجہ سے بس بے قابو ہو کر دریا میں الٹ گئی۔ بس میں 52 مسافر سوار تھے۔ بس کو گیس کٹر سے کاٹ کر زخمیوں کو بچا یا گیا۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی سکھ برادری کے لوگوں کی بڑی تعداد اسپتال پہنچ گئی۔

ہزاری باغ میڈیکل کالج اسپتال پہنچے زخمی وشواجیت سنگھ نے بتایا کہ وہ رانچی سنگت میں شامل ہونے کے لیے1:30 بجے گریڈیہہ سے نکلے تھے۔ تاتیجھریا کو عبور کرنے کے بعد کار دریا میں گر گئی۔ بس میں 8 سے 10 سال کے بچے بھی سوار تھے۔ زخمی سنمیت سنگھ نے بتایا کہ اس کے خاندان کے چار افراد کولکاتہ سے گریڈیہہ پہنچے تھے۔ گریڈیہہ کے تقریباً 40-50 لوگ رانچی گوردوارہ میں ایک مذہبی پروگرام میں شرکت کرنے والے تھے۔ ان کے علاوہ ان کا پانچ سالہ بیٹا، بیوی اور ایک اور رکن گاڑی میں سوار تھے۔ اللہ کے فضل سے اس کا خاندان بچ گیا۔ زخمیوں میں ہزاری باغ گردوارہ کمیٹی کا راجو سنگھ بھی شامل ہے۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments