Tuesday, April 16, 2024
الرئيسيةNewsدہلی کی ہوا صاف ہونے سے کیجریوال کو کوئی سروکار نہیں: بی...

دہلی کی ہوا صاف ہونے سے کیجریوال کو کوئی سروکار نہیں: بی جے پی

نئی دہلی، 16 نومبر ۔

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے بدھ کو وزیر اعلی اروند کیجریوال کو اشتہاری(اشہار جیویو) قرار دیتے ہوئے انہیں نشانہ بنایا۔ کیجریوال پر اپنے وعدوں سے مکرنے کا الزام لگاتے ہوئے پارٹی نے کہا کہ وہ ہر چیز پر سیاست کرتے ہیں اور دہلی کی ہوا کتنی صاف ہے اس سے انہیں کوئی سروکار نہیں ہے۔

بی جے پی کے ترجمان گورو بھاٹیہ، بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر آدیش گپتا اور ایم پی پرویش ورما نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کیجریوال اور ان کی حکومت پر تنقید کی۔ گور و بھاٹیہ نے کہا کہ کیجریوال ہر چیز پر سیاست کرتے ہیں، انہیں اس بات کی کوئی پرواہ نہیں کہ دہلی کی ہوا کیسے صاف ہوگی۔ اروند کیجریوال جہاں بھی جاتے ہیں کرپشن کرتے ہیں اور آلودگی پھیلاتے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کو اشتہاری (اشتہار جیوی ) بتاتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کیجریوال آکسیجن کے بغیر زندہ رہیں گے، لیکن اگر وہ اخبار میں اپنی تصویر نہیں دیکھیں گے تو ان کے گلے اور پھیپھڑوں میں مسائل ہوں گے۔

بھاٹیہ نے کہا کہ کیجریوال ایک سال میں 700-800 کروڑ روپے صرف اشتہارات پر خرچ کرتے ہیں۔ سال 2015 میں کیجریوال نے وعدہ کیا تھا کہ جمنا کو صاف کیا جائے گا اور دہلی کو آلودگی سے پاک بنایا جائے گا۔ لیکن آٹھ سال گزرنے کے بعد بھی نہ تو جمنا کی صفائی ہوئی ہے اور نہ ہی دہلی کی آلودگی میں کمی آئی ہے۔

دوسری جانب بی جے پی دہلی کے ریاستی صدر آدیش گپتا نے کہا کہ جمنا جو دہلی کے لیے لائف لائن ہے، آج دہلی حکومت اسی جمنا کے لیے لعنت بن گئی ہے۔ دہلی حکومت کی ناکامی کی وجہ سے آج جمنا میں اتنی گندگی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیجریوال اپنے سیاسی کاموں اور اشتہارات کے لیے دہلی کے ٹیکس دہندگان کا پیسہ برباد کر رہے ہیں۔ دوسری طرف جب جمنا کی صفائی کی بات آتی ہے تو کیجریوال کہتے ہیں کہ ان کے پاس جمنا کی صفائی کے لیے پیسے نہیں ہیں۔

جبکہ ایم پی پرویش ورما نے مزید کہا کہ اروند کیجریوال چار سال پہلے سیول گئے تھے کہ ندی کی صفائی کیسے کی جاتی ہے۔ حالانکہ انہیں سیول جانے کی ضرورت نہیں ہے، وہ صرف سابرمتی ریور فرنٹ پر جا کر دیکھ سکتے ہیں۔ ورما نے کہا کہ کجریوال نے جو پیسہ اشتہار پر خرچ کیا ہے، اتنا خرچ کر کے وہ جمنا پر ریور فرنٹ بنا سکتے تھے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments