بی جے پی نے 7 کروڑ گجراتیوں پر 4.5 لاکھ کروڑ کا قرض لاد دیا: کھڑگے

News National

نئی دہلی ، 29 نومبر

کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دور حکومت میں گجرات کے لوگوں پر قرض کا بوجھ بڑھ گیا ہے۔ کھڑگے نے منگل کو ٹویٹ کیا کہ بی جے پی نے گجرات کے سات کروڑ لوگوں پر ساڑھے چار کروڑ کا قرض لاد دیا ہے۔ اس لیے ادھر ادھر کی بات کرنے کے بجائے بی جے پی کو گجرات کے بنیادی مسائل پر بات کرنی چاہئے۔

کھڑگے نے کہا کہ بی جے پی کو بتانا چاہئے کہ گجرات کا ہر طبقہ – نوجوان ، کسان ، خواتین ، چھوٹے تاجر ، دلت ، قبائلی ، پسماندہ طبقے سب کیوں تکلیف میں ہیں؟ بی جے پی لیڈر بتائیں کہ انہوں نے گزشتہ 27 سالوں میں گجرات کی ترقی کے لیے کیا کیا ؟

کھڑگے نے کہا کہ ہندوستان کے کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل (سی اے جی) نے ماضی میں خبردار کیا ہے کہ گجرات قرض میں ڈوب رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سچ یہ ہے کہ بی جے پی نے گجرات کے لوگوں کو معاشی بوجھ اور سماجی نفرت کے سوا کچھ نہیں دیا۔ اب تبدیلی کا وقت آگیا ہے۔ گجرات کے عوام بی جے پی کو جواب دینے والے ہیں۔ اس بار وہاں کانگریس حکومت بنانے جا رہی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *