Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsکھڑگے پہنچے باپو، نہرو، راجیو کی سمادھیوں پر

کھڑگے پہنچے باپو، نہرو، راجیو کی سمادھیوں پر

نئی دہلی، 26 اکتوبر

کانگریس کے نو منتخب صدر ملیکارجن کھڑگے نے بدھ کو راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ جواہر لعل نہرو کو پھول چڑھانے کے لیے شانتی وان بھی پہنچے۔ انہوں نے راجیو گاندھی میموریل پر بھی گلہائے عقیدت پیش کئے۔ کھڑگے آج باضابطہ طور پر کانگریس کی باگ ڈور سنبھالیں گے۔وہ کانگریس ہیڈکوارٹر میں چارج سنبھالیں گے۔ غیر گاندھی صدر کے عہدہ سنبھالنے کی تقریب میں سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی شرکت کریں گے۔ اس تقریب میں سبھی کانگریس ورکنگ کمیٹی کے تمام ارکان، ارکان پارلیمنٹ، ریاستی کانگریس کمیٹی کے صدور، سی ایل پی قائدین، سابق وزرائے اعلیٰ، سابق ریاستی صدور اور اے آئی سی سی کے دیگر عہدیداروں کی بھی تقریب میں شرکت متوقع ہے۔ ان سب کو دعوت نامہ جنرل سکریٹری تنظیم کے سی وینوگوپال نے بھیجا۔ اس تقریب میں چھتیس گڑھ کے وزیر اعلیٰ بھوپیش بگھیل کے بھی شرکت کا امکان ہے۔

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا دیوالی کی وجہ سے دو دن کے لیے ملتوی کر دی گئی۔ اب نئے صدر کے عہدہ سنبھالنے کی وجہ سے یاترا کو دو دن مزید آگے بڑھا دیا گیا ہے۔

  

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments