نئی دہلی، 28 اکتوبر
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے جمعہ کے روز ڈاکٹر بی آر امبیڈکر کی سمادھی اور مولانا ابوالکلام آزاد کی مزار پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔
اس دوران میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کھڑگے نے کہا کہ وہ ان لوگوں کو خراج عقیدت پیش کرنے آئے ہیں جنہوں نے سماج، ملک، خاص طور پر سماجی مساوات کی آزادی کے لیے جدوجہد کی۔ کھڑگے نے کہا کہ وہ عظیم انسانوں کے آشیرواد سے اپنا کام شروع کرنا چاہتے ہیں۔ آنے والے دن روشن اور قومی مفاد کے حق میں ہوں۔
قابل ذکر ہے کہ کھڑگے نے 26 اکتوبر کو کانگریس صدر کے عہدے کا حلف لیا تھا۔ حلف برداری کی تقریب میں شرکت سے پہلے ہی کھڑگے نے مہاتما گاندھی، پنڈت جواہر لال نہرو، اندرا گاندھی اور راجیو گاندھی کو ان کی سمادھیوں پر گلہائے عقیدت پیش کرکے انہیں خراج عقیدت پیش کیا تھا۔