Friday, April 19, 2024
الرئيسيةNewsکولکاتہ: ہندو مہاسبھا نے اسور(شیطان) کی جگہ مہاتما گاندھی کا مجسمہ نصب...

کولکاتہ: ہندو مہاسبھا نے اسور(شیطان) کی جگہ مہاتما گاندھی کا مجسمہ نصب کیا، مقدمہ درج

کولکاتہ، 3 اکتوبر

ہندو مہاسبھا نے کولکاتہ میں اپنے درگا پوجا پنڈال میں سچائی ،عدم تشدد جیسے نظریات کے لئے پرستش کئے جانے والے بابائے قوم مہاتما گاندھی اسور(شیطان) کی جگہ دکھایا ہے ۔اس کی بڑے پیمانے پر مذمت کی جا رہی ہے۔ کولکاتہ پولیس نے اس معاملے میں ایف آئی آر درج کی ہے۔

کولکاتہ پولیس کے جوائنٹ کمشنر (کرائم) مرلیدھر شرما نے پیر کو ہندوستھا ن سماچار کو بتایا کہ قصبہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کی گئی ہے اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ جنوبی کولکاتہ کے روبی بائی پاس علاقے میں ہندو مہاسبھا کے درگا پوجا پنڈال میں اسور کی جگہعینک اور ننگے سر والے ایک شخص کو دکھایا گیا ہے جس نے اپنے ہاتھوں میں لاٹھی اٹھا رکھی ہیں۔ یہ مجسمہ پوری طرح سے مہاتما گاندھی کی یاد دلاتا ہے، جن کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد کلکتہ پولیس سے مسلسل کارروائی کا مطالبہ کیا جا رہا تھا۔

تنازعہ بڑھتے ہی حکمراں جماعت ترنمول کانگریس کے ترجمان کنال گھوش نے کہا کہ مہاسبھا کا یہ عمل ظاہر کرتا ہے کہ لوگ کس طرح کے نظریے کے حامل ہیں۔ انہوں نے اس معاملے میں بھارتیہ جنتا پارٹی کو بھی گھسیٹا ہے اور اس پر جواب طلب کیا ہے۔ تاہم بی جے پی نے اس عمل کی مذمت کی ہے۔ ریاستی بی جے پی صدر سکانت مجومدار نے کہا ہے کہ اسور کی جگہ مہاتما گاندھی کو دکھانا انتہائی قابل اعتراض ہے۔ ایسا بالکل نہیں کرنا چاہیے۔اس سلسلے میں پوجا آرگنائزنگ کمیٹی کے رکن اور ہندو مہاسبھا کے مغربی بنگال کے ورکنگ صدر چندرچوڑ گوسوامی نے کہا کہ یہ محض اتفاق ہے کہ مہاتما گاندھی کی کی طرح راکشس کی تصویر موصول ہو رہی ہے۔ تاہم پولیس کے کہنے کے بعد ہم نے مجسمہبدل دیا ہے۔ موجودہ مجسمے میں شیطان کے سر پر بال اور مونچھیں رکھی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ اس کے ہاتھ میں ایک ڈھال ہے جو باپو کے ہاتھ میں نہیں تھی۔

چندرچوڑ نے کہا کہ مہاتما گاندھی کو آزادی کے وقت ان کے کردار کے لیے ہمیشہ تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ ہم قبول کرتے ہیں کہ اسور کی جگہ مہاتما گاندھی سے مشابہہ ایک شخص کا مجسمہ نصب کیا گیا تھا۔ یہ ہماری آزادی اظہار کا حصہ ہونا چاہیے۔ لاتعداد فون کالز آنے لگیں، ہم نے دباو¿ میں مجسمہ بدل دیا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاتما گاندھی نے ایسا کچھ نہیں کیا کہ انہیں بابائے قوم کہا جائے۔ اس کا کردار اس ملک کے لیے مہلک رہا ہے اس لیے ان کی پرستش کا کوئی جواز نہیں۔

ایسے میں کانگریس نے بھی اس حرکت کی مذمت کی ہے۔ پارٹی نے اپنے آفیشل ٹویٹر پر لکھا ہے کہ آل انڈیا ہندو مہاسبھا نے کولکاتہ میں درگا پوجا کے دوران مہاتما گاندھی کو غلط انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ ایک جرم ہے اور ہم اس کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اس کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ہم اس تصویر کو سوشل میڈیا پر نہیں ڈال رہے کیونکہ ایسی تصویر کی اس ملک میں کوئی جگہ نہیں ہے۔

اس معاملے میں کانگریس لیڈر کوستو باگچی نے قصبہ پولیس اسٹیشن میں ایف آئی آر درج کرائی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں نے پولیس کو تحریری شکایت دے کر زیرو ایف آئی آر کی درخواست کی ہے۔ 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments