Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsہندی میں طبی تعلیم کا آغاز، تعلیم کے میدان میں تعمیر نو...

ہندی میں طبی تعلیم کا آغاز، تعلیم کے میدان میں تعمیر نو کا دن: امت شاہ

بھوپال،16اکتوبر:

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے کہا ہے کہ مادری زبان کی ترقی اور استعمال سے ہندوستان دنیا میں تحقیق کے شعبے میں بہت آگے جائے گا۔ وزیر اعظم نریندر مودی عالمی پلیٹ فارم پر ہندی میں خطاب کر تے ہیں۔ تعلیمی پالیسی میں پرائمری، ٹیکنیکل اور میڈیکل ایجوکیشن میں ہندی اور دیگر ہندوستانی زبانوں کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ آج مدھیہ پردیش میں وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے ہندی میں میڈیکل تعلیم شروع کرکے وزیر اعظم مودی کے اس عزم کو پورا کیا ہے۔ وزیراعلیٰ چوہان، وزیر میڈیکل ایجوکیشن وشواس سارنگ سمیت پوری ٹیم اور ریاست کے لوگ اس کام کے لئے مبارکباد کے مستحق ہیں۔

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج لال پریڈ گراؤنڈ میں ریموٹ بٹن دباکر ہندی زبان اور ہندی زبان میں ایم بی بی ایس کے پہلے سال کی کتابوں کو تبدیل کرنے کے ایک نئے پروجیکٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے میڈیکل بائیو کیی، میڈیکل فزیالوجی اور اناٹومی پر ہندی کتابوں کا اجراء کیا۔ انہوں نے چراغ روشن کیا اور بھگوان دھنونتری اور ماں سرسوتی کی تصویروںپر ہار ڈالا۔ وزیراعلیٰ چوہان نے مرکزی وزیر داخلہ شاہ کا شال پہنا کر استقبال کیا اور انہیں ماں سرسوتی کا مجسمہ بطور یادگار پیش کیا۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ آج کا دن تعلیم کی تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا۔ ہندی زبان میں میڈیکل تعلیم کا آغاز تعلیم کے شعبے میں تعمیر نو کا دن ہے۔ اس کے لیے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ چوہان مبارکباد کے مستحق ہیں۔ مدھیہ پردیش میں 6 ماہ بعد ہندی میں انجینئرنگ اور پولی ٹیکنک کی تعلیم بھی شروع کی جائے گی۔ اس کے علاوہ ہندی زبان میں تحقیق کا بھی انتظام کیا جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ بچے کی سوچ کا عمل اس کی مادری زبان میں ہوتا ہے۔ مادری زبان کی بات دل میں جاتی ہے اور دوسری زبان کی بات ذہن میں جاتی ہے۔ سوچ کے ساتھ ساتھ نظر ثانی، تحقیق، استدلال، تجزیہ اور فیصلے پر پہنچنے کا عمل مادری زبان میں ہوتا ہے۔ مادری زبان میں بچوں کی تعلیم اور تحقیق کی وجہ سے پوری دنیا میں ہندوستان کے طلبہ کا ڈنکا بج جائے گا۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ انگریزوں نے 19ویں صدی میں دولت کی نکاسی کی،21ویں صدی میں وہ برین ڈرین تھیوری لائے۔ وزیر اعظم مودی اب اس تھیوری کو برین گین تھیوری میں تبدیل کررہے ہیں۔ مادری زبان میں تعلیم حاصل کرنے سے طلبہ کی سوچ، استدلال اور تحقیقی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ طلباء اپنی زبان میں تعلیم حاصل کرنے پر ہی ملک کی حقیقی خدمت کر سکیں گے۔

مرکزی وزیر داخلہ شاہ نے کہا کہ سال 14-2013 میں ہندوستان میں میڈیکل کالجوں کی تعداد 387 تھی جو آج بڑھ کر 596 ہو گئی ہے۔ وہیں میڈیکل سیٹوں کی تعداد 51 ہزار سے بڑھ کر 89 ہزار ہو گئی۔ آئی ٹی آئی 16 ہزار سے بڑھ کر 23 ہزار، آئی آئی ایم 13 ہزار سے بڑھ کر 20 ہزار، ٹرپل آئی آئی ٹی سیٹ 9 ہزار سے بڑھ کر 25 ہزار اور کل یونیورسٹیاں 723 س ے بڑھ کر 1043 ہو گئی ہیں۔

وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ آج ایک تاریخی دن ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ترغیب سے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ ایک نئی صبح لیکر آئے ہیں۔ ہندی میں میڈیکل، انجینئرنگ وغیرہ جیسے مضامین کا مطالعہ تعلیمی دنیا میں ایک نئی روشنی کا باعث ہوگا۔ یہ انگریز کی غلامی سے آزادی کا دن ہے۔ یہ کام آزادی کے بعد ہی ہونا تھا، جو اب وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہو رہا ہے۔

وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ ہمارے بہت سے طلباء میڈیکل اور انجینئرنگ کالجوں میں تعلیم حاصل کرنے جاتے تھے لیکن انگریزی زبان کی وجہ سے وہ صحیح طریقے سے تعلیم حاصل نہیں کر پاتے تھے۔ کچھ لوگ پڑھائی بیچ میں ہی چھوڑ دیتے تھے۔ ہمارے بہت سے پسماندہ، دلت، غریب طلباء زبان کولیکر احساس کمتری کا شکار رہتے تھے۔ اب وہ ہندی زبان میں تعلیم حاصل کر کے اپنی صلاحیتوں کو پوری ترقی دے سکیں گے۔

وزیرمیڈیکل تعلیم وشواس سارنگ نے کہا کہ مدھیہ پردیش ملک کی پہلی ریاست ہے جس نے ہندی میںمیڈیکل تعلیم شروع کی ہے۔ جو آزادی کے بعد 75 سالوں میں ہندوستان میں نہیں ہوا وہ وزیر اعظم مودی کی قیادت میں ہو رہا ہے۔ لارڈ میکالے نے اپنی تعلیمی پالیسی میں جو ذہنی غلامی کی پالیسی اختیار کی تھی اب اس کا خاتمہ ہو رہا ہے۔ نئی تعلیمی پالیسی کے ساتھ تمام مضامین کو ہندوستانی زبانوں میں پڑھانے کا انتظام کیا جا رہا ہے۔ اس کے لیے وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ چوہان مبارکباد کے مستحق ہیں۔

ریاست کے تمام اضلاع، تمام میڈیکل کالجوں اور تعلیمی اداروں نے اس ریاست سطحی پروگرام میں ورچوئلی شامل ہوئے۔ میڈیکل میں ہندی نصاب کی ترقی پر ایک ڈاکیومینٹری فلم دکھائی گئی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments