اراکین پارلیمنٹ نے مولانا ابوالکلام آزاد کو خراج عقیدت پیش کیا

News National

نئی دہلی11نومبر:

لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا، راجیہ سبھا میں قائد حزب اختلاف ملکارجن کھڑگے اور کئی مرکزی وزراء، ارکان پارلیمنٹ اور سابق ارکان پارلیمنٹ نے مولانا ابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر پارلیمنٹ ہاو¿س کے سنٹرل ہال میں انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔ جمعہ کو تصویر پر گلدستہ پیش کیا گیا۔

لوک سبھا کے سکریٹری جنرل اتپل کمار سنگھ اور راجیہ سبھا کے سکریٹری جنرل پی سی۔ مودی نے بھی پھول چڑھائے۔

مولانا ابوالکلام آزاد کی سوانح پر مشتمل ایک کتابچہ جسے لوک سبھا سکریٹریٹ نے ہندی اور انگریزی میں شائع کیا ہے، بھی تقریب میں موجود معززین کو پیش کیا گیا۔

مولانا ابوالکلام آزاد کی تصویر کی نقاب کشائی اس وقت کے صدر ہند ڈاکٹر راجندر پرساد نے 16 دسمبر 1959 کو پارلیمنٹ ہاو س کے سنٹرل ہال میں کی تھی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *