Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsپاکستانی سرحد پر تعینات کیا گیامگ-29 جنگی جہاز

پاکستانی سرحد پر تعینات کیا گیامگ-29 جنگی جہاز

نئی دہلی ، 23 اکتوبر  ۔

ہندوستانی فضائیہ نے سری نگر میں اپنے جدید مگ- 29 یوپی جی جنگی کا طیاروں کو تعینات کیا ہے۔ یہ تعیناتی 2019 میں سرجیکل اسٹرائیک کے دوران پاکستانی فضائی حملے کے پیش نظر کی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی فضائیہ مگ-29یوپی جی کا کل تکنیکی زندگی (ٹی ٹی ایل)10سالوں تک بڑھانے کا منصوبہ بنارہی ہے۔ ابھی مگ-29جنگی جہازوں کا ٹی ٹی ایل40سال ہے، جسے دوسری زندگی توسیع دے کر50سال کئے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔ مگ-29کا اپ گریڈ تکنیکی زندگی 2025سے ختم ہونا شروع جائے گا۔

ہندوستانی فضائیہ اپنے فرنٹ لائن جنگی طیاروں مگ – 29 کے بیڑے کے لیے دوسرا لائف ایکسٹینشن پروگرام شروع کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے ، جس سے ان کی سروس لائف 40 سال سے بڑھا کر 50 سال ہو جائے گی۔ مگ- 29 کا پہلا لائف ایکسٹینشن پروگرام ، جو 1986 میں شامل کیا گیا تھا، 2000 کی دہائی کے وسط میں شروع کیا گیا تھا۔ اس وقت کے وزیر دفاع اے کے انٹونی نے پارلیمنٹ کو مگ 29 کی تکنیکی زندگی کو 25 سال سے بڑھا کر 40 سال کرنے کے بارے میں بتایا تھا۔ فضائیہ کے ذرائع کے مطابق مگ 29 طیاروں کی جدید تکنیکی زندگی 2025 تک ختم ہونا شروع ہو جائے گی۔ لڑاکا سکواڈرنز کی پہلے سے کم تعداد اور بیڑے میں شامل ہوائی جہازوں کی سست پیش رفت کے ساتھ، یہ ضروری ہو گیا ہے کہ مگ- 29 بیڑے کو زیادہ سے زیادہ وقت تک سروس میں رکھا جائے۔

فضائیہ کے ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ ناسک کے قریب ایئر فورس نمبر 11 بیس ریپیئر ڈپو میں مکمل کیا جائے گا ، جسے روسی جنگی طیاروں کی مرمت اور اوور ہال کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔ اس میں صرف ہندوستانی فرموں کو حصہ لینے کی اجازت ہوگی۔ اس منصوبے میں ساخت تبدیلیاں شامل ہیں جیسے کہ ہوائی جہاز کے ایئر فریم ، انجن ، ایونکس ، ٹیسٹنگ ، فلائٹ ڈیٹا کی ڈیولپمنٹ ، زنگ کو ہٹانا ، مرمت اور لوڈ بیئرنگ ایریاز کو مضبوط کرنا۔ فضائیہ تقریباً 66 مگ – 29 روسی میں بنی جنگی طیاروں کو تین اسکواڈرن میں چلاتی ہے۔ ان میں سے دو اسکواڈرن آدم پور اور جام نگر میں مقیم ہیں ، جبکہ تیسرا حال ہی میں ایک مگ 21 سکواڈرن کی جگہ سری نگر بھیجا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments