نئی دہلی ، 16 ستمبر
۔ جمعہ کو دہلی میں منکی پاکس کے ایک اور معاملے کی تصدیق ہوئی ہے۔ ایک 30 سالہ نائجیرین خاتون منکی پوکس وائرس سے متاثر پائی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی دہلی میں منکی پاکس کے آٹھ معاملے سامنے آئے ہیں اور ملک میں متاثرین کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔دہلی کے نوڈل اسپتال ایل این جے پی اسپتال کے ایم ڈی ڈاکٹر سریش کمار نے کہا کہ نائجیرین خاتون کی غیر ملکی سفر کی کوئی حالیہ تاریخ نہیں ہے۔ خاتون کو 14 ستمبر کو اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ خاتون کا علاج جاری ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔انہوں نے بتایا کہ دہلی میں رپورٹ ہونے والے کل 8 کیسز میں سے ایک ہندوستانی اور باقی افریقی نژاد ہیں۔ منکی پاکس سے متاثرہ آٹھ میں سے تین صحت یاب ہو چکے ہیں۔