نئی دہلی 20 نومبر ( ۔
مدر ڈیری نے دہلی راجدھانی خطے (این سی آر) میں ایک بار پھر دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمپنی نے فل کریم دودھ میں 1 روپئے فی لیٹر اور ٹون دودھ میں 2 روپئے فی لیٹر کا اضافہ کیا ہے۔ مدر ڈیری کے ترجمان کے مطابق، فل کریم دودھ کی قیمت 63 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 64 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ ٹون دودھ کی قیمت 48 روپئے فی لیٹر سے بڑھ کر 50 روپئے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ تاہم، فی 500 ملی لیٹر پیک فل کریم دودھ کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ نئی قیمتوں کا اطلاق پیر سے ہوگا۔
اس سے قبل مدر ڈیری نے گزشتہ ماہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔ اس کے بعد کمپنی نے فل کریم دودھ اور گائے کے دودھ کی قیمتوں میں 2 روپئے فی لیٹر اضافہ کیا تھا۔ یہ قیمتیں 16 اکتوبر سے لاگو ہوئیں۔ اسی وقت امول نے اس وقت دودھ کی قیمتوں میں 2 روپے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔
مدر ڈیری کا کہنا ہے کہ ان پٹ لاگت میں اضافے کے باعث کمپنی نے قیمتیں بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ عام طور پر ایسا ہوتا تھا کہ دوسری کمپنیاں قیمتیں بڑھاتی تھیں تو مدر ڈیری بھی قیمتیں بڑھا دیتی تھی لیکن اس بار مدر ڈیری نے قیمتیں بڑھا دی ہیں۔ اب توقع ہے کہ دیگر کمپنیاں بھی اپنی قیمتوں میں اضافہ کر سکتی ہیں۔ مدر ڈیری نے اس سال چوتھی مرتبہ دودھ کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے۔