راہل کی بھارت جوڑو یاترا میں مودی-مودی کے نعرے لگے

News National
اندور، 28 نومبر
۔ راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا پیر کے روز شہر کے بڑا گنپتی چوراہے سے شروع ہوئی۔ جب یاتراسانویر روڈ پر ماڈرن روڈ چوراہے کے قریب پہنچی تو دو نوجوانوں نے مودی-مودی کے نعرے لگائے۔ راہل نے جب انہیں بلانے کو کہا تو دونوں نوجوان بھاگ نکلے۔

مدھیہ پردیش میں راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا کا پیر کے روز6واں دن ہے۔ یاترا صبح بڑا گنپتی سے روانہ ہوئی۔ یاترا جنسی چوراہا روڈ سے کیلا میدان سے ہوتی ہوئی مری ماتا چوراہے پر پہنچی۔یاترا نے راستے میں ہوٹل میری مرضی میں چائے کا وقفہ کیا۔ اس کے بعد یاترا ایم ایل اے سنجے شکلا کے گھر کے سامنے سے گزری اور بان گنگا کے راستے لوکوش چوراہے پر پہنچی۔ یاترا کا اروبندو اسپتال کے سامنے ڈرون سے پھولوں کی پنکھڑیوںبارش کر کے خیر مقدم کیا گیا۔پیر کو یاترا شام میں ایک رات قیام کرے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *