Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات آبائی گاؤں سیفئی میں ادا

ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات آبائی گاؤں سیفئی میں ادا

سیفئی,11اکتوبر:

سماج وادی پارٹی کے سرپرست اور یوپی کے سابق وزیر اعلی ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات ان کے آبائی گاؤں سیفئی میں ادا کر دی گئیں۔ ان کی میت کو صبح 10 بجے سے آخری دیدار کے لئے سیفئی کے نمائش میدان میں رکھی گئی تھی۔

ملائم سنگھ یادو کی آخری رسومات سرکاری اعزاز کے ساتھ ادا کی گئیں اور سماجوادی پارٹی کے سربراہ اور ملائم سنگھ کے بیٹے اکھلیش یادو نے ان کی چتا کو روشن کیا۔ خیال رہے کہ ملائم سنگھ یادو کا پیر کے روز انتقال ہو گیا تھا۔ 82 سالہ سماجوادی لیڈر کا علاج گڑگاؤں کے میدانتا اسپتال میں چل رہا تھا اور آئی سی یو میں زیر علاج تھے۔

جس وقت سماج وادی لیڈر کو گاڑی کے ذریعے آخری سفر پر لے جایا جا رہا تھا ان کے ساتھ لوگوں کا ایک سمندر گامزن تھا۔ اس دوران ’ملائم سنگھ یادو امر رہیں‘، ’نیتا جی امر رہیں‘ اور ’دھرتی پوتر امر رہیں‘ کے نعرے گونج رہے تھے۔ لوگ نیتا جی کی ایک جھلک پانے کے لئے بے تاب تھے اور کئی لوگ تو آخری دیدار کے لئے درختوں پر بھی چڑھ گئے۔ جس گاڑی سے ملائم سنگھ یادو کا جسد خاکی لے جایا جا رہا تھا اس پر اکھلیش یادو کے علاوہ دیگر اہم شخصیات بھی نظر آئیں۔

Etawah: People gather to pay tribute to the mortal remains of Samajwadi Party founder Mulayam Singh Yadav, at his native village Saifai in Etawah district, Tuesday, Oct. 11, 2022. (PTI Photo/Atul Yadav)(PTI10_11_2022_000027B)

ملائم سنگھ کی آخری رسومات میں وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، جے ڈی یو لیڈر کے سی تیاگی، مرکزی وزیر ایس پی بگھیل، بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو، چھتیس گڑھ کے سی ایم بھوپیش بگھیل، راجستھان کے سی ایم اشوک گہلوت، کانگریس لیڈر ملیکارجن کھڑگے، یوپی کے دونوں نائب وزرائے اعلیٰ کیشو موریہ اور برجیش پاٹھک اور بابا رام دیو بھی شامل ہوئے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments