Wednesday, April 17, 2024
الرئيسيةNewsاپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل، 2022...

اپوزیشن کے ہنگامے کے درمیان ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹو سوسائٹیز (ترمیمی) بل، 2022 پیش

نئی دہلی، 07 نومبر

کوآپریٹیو کے وزیر مملکت بی ایل ورما نے پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن بدھ کو اپوزیشن اراکین کے احتجاج اور ہنگامہ آرائی کے درمیان لوک سبھا میں ملٹی اسٹیٹ کوآپریٹیو سوسائٹیز (ترمیمی) بل 2022 پیش کیا۔

لوک سبھا میں کانگریس کے لیڈر ادھیر رنجن چودھری نے اس بل کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ریاست کا موضوع ہے اور مرکزی حکومت اس بل کے ذریعے ریاستوں کے معاملات میں مداخلت کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس بل کی تیاری کے دوران ریاستوں سے مشاورت نہیں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو یہ بل لانے سے پہلے ریاستوں کو اعتماد میں لینا چاہئے تھا۔

چودھری نے الزام لگایا کہ یہ بل لا کر مرکز ریاستوں کے تعاون پر مبنی حقوق میں مداخلت کرنا چاہتا ہے۔ آر ایس پی کے کے. پریم چندرن نے بھی اس بل کی مخالفت کی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل مکمل طور پر قواعد کے خلاف ہے۔ پہلے اسے قائمہ کمیٹی کے پاس بھیج دیا جائے۔

دوسری طرف ترنمول کانگریس کے سوگتا رائے نے بل کو غیر آئینی اور کوآپریٹو سوسائٹیز کے خلاف قرار دیتے ہوئے اس کی مخالفت کی۔

مرکزی وزیر مملکت بی ایل ورما نے اپوزیشن کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے بل کو وقت کی ضرورت قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ بل ریاستوں کے حقوق میں کسی بھی طرح سے مداخلت نہیں کرتا ہے۔ اس کے باوجود اپوزیشن ارکان نے احتجاج جاری رکھا۔ بعد ازاں لوک سبھا اسپیکر نے اکثریت کی بنیاد پر بل ایوان میں پیش کیا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments