Wednesday, March 27, 2024
الرئيسيةNewsجاپان میں تباہ کن طوفان 'نان ماڈول' کی آہٹ

جاپان میں تباہ کن طوفان ‘نان ماڈول’ کی آہٹ

ٹوکیو، 18 ستمبر

جاپان میں 270 کلومیٹر کی رفتار سے بڑھنے والا طوفان ‘نان ماڈول’ آج ساحل سے ٹکرانے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات نے اس طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے جس کی وجہ سے 40 لاکھ افراد کو محفوظ مقام پر بھیج دیا گیا ہے۔ طوفان کے سبب کیوشو کے جنوبی صوبے کاگوشیما میں شدید بارش ہو رہی ہے۔

جاپان کے موسمیاتی ادارے کے مطابق طوفان کے باعث کئی مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ اس دوران ملک کے کئی حصوں میں تیز آندھی اور موسلادھار بارش سے بھاری نقصان کا امکان ہے۔ جاپان سے ٹکرانے والا یہ اس سال کا 14واں سمندری طوفان ہے۔ سمندری طوفان نان ماڈول ہفتے کے روز جاپان کے دور افتادہ جزیرے منامی دیتو سے ٹکرایا۔ یہ جزیرہ اوکیناوا جزیرہ سے تقریباً 400 کلومیٹر دور ہے۔ اس کے بعد طوفان 270 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے آگے بڑھ رہا ہے۔

کاگوشیما انتظامیہ نے بتایا کہ خطرے کے پیش نظر تقریباً 25 ہزار گھروں میں بجلی کی فراہمی بند کر دی گئی ہے۔ کئی ٹرینوں سمیت تقریباً 510 طیاروں کا آپریشن منسوخ کر دیا گیا ہے۔ مقامی ٹرانسپورٹ کے تمام طریقوں کو بھی فی الحال روک دیا گیا ہے۔ مقامی انتظامیہ کی جانب سے طوفان کو انتہائی خطرناک قرار دیتے ہوئے لوگوں سے محفوظ مقامات پر جانے کی اپیل کی جارہی ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تیز ہواو¿ں سے کئی مکانات تباہ ہو سکتے ہیں۔

سیکیورٹی ادارے ہائی الرٹ

اس طوفان کی آمد کے پیش نظر ریلیف اور سیکورٹی ایجنسیوں کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ جاپان کے محکمہ موسمیات کے سربراہ ریوٹا کورورا نے کہا کہ طوفان کی وجہ سے اونچی لہروں اور ریکارڈ بارش کا امکان ہے۔ اس سے سیلاب کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ انہوں نے سب سے زیادہ سے زیادہ حفاظت کو یقینی بنانے اور طوفان کی زد میں آنے والے علاقوں کو فوری طور پر خالی کرنے کو کہا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ یہ بہت خطرناک طوفان ہے، اسی لیے کاگوشیما کے علاقے کو انتہائی احتیاط برتنے کو کہا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments