ممبئی، 29 اکتوبر
۔ نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے منشیات کے معاملے میں کامیڈین بھارتی سنگھ اور ان کے شوہر ہرش لمباچیا کے خلاف خصوصی عدالت میں 200 صفحات پر مشتمل چارج شیٹ داخل کی ہے۔
این سی بی نے 21 نومبر 2020 کو بھارتی اور ان کے شوہر کے پروڈکشن ہاو¿س کے دفتر اور رہائش گاہ پر چھاپہ ماراتھا۔ این سی بی نے ان کے گھر سے 86.5 گرام گانجہ ضبط کرتے ہوئے ان دونوں کو گرفتار کیا تھا۔ 23 نومبر کو عدالت نے دونوں کی ضمانت منظور کر لی تھی۔ تب سے دونوں جیل سے باہر ہیں۔