Saturday, March 2, 2024
الرئيسيةNewsسیتا رمن نے واشنگٹن میں نیشنل سائنس فاونڈیشن کے صدر دفتر کا...

سیتا رمن نے واشنگٹن میں نیشنل سائنس فاونڈیشن کے صدر دفتر کا دورہ کیا

واشنگٹن،17اکتوبر

۔ بھارت کی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے آج یہاں نیشنل سائنس فاو¿نڈیشن ہیڈ کوارٹر (این ایس ایف) کا دورہ کیا۔ یہاں انہیں صحت کے بحران کے دوران فلکیات، روبوٹکس کے لیے اے آئی اور عوامی پیغام رسانی جیسے اہم موضوعات سے آگاہ کیا گیا۔

سیتا رمن بین الاقوامی مالیاتی فنڈ اور عالمی بینک کی سالانہ میٹنگ میں شرکت کے لیے دارالحکومت پہنچی تھیں۔ انہوں نے اپنے چھ روزہ دورے کا آغازمشہور بروکنگز انسٹی ٹیوٹ میں تھنک ٹینک کمیونٹی کے ساتھ بات چیت کرکے کیا۔

این ایس ایف میں، سیتا رمن کو فلکیات ، کورونا جیسے صحت بحران کے دوران عوامی پیغام رسانی اور روبوٹکس کے لئے اے آئی ، زراعت اور ماحولیاتیپائیداری کے لئے مشہور اور نامور پروفیسروں کے تجربات کے ساتھ ایک ورچوئل پریزنٹیشن کے ذریعے آگاہ کیا ۔

ڈاکٹر کیتھرین بومن، بلیک ہول کی بریک تھرو دریافت کے لیے سرکردہ محقق، نوبل انعام یافتہ اور ماہر اقتصادیات ابھیجیت بنرجی اور ارتھ سینس کے شریک بانی اور چیف ٹیکنالوجی آفیسر ڈاکٹر گریش چودھری نے پریزنٹیشن دی۔

این ایس ایف کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سیتھورمن پنچناتھن نے سیتا رمن کو فاو¿نڈیشن کے کام کے بارے میں آگاہ کیا۔ پنچناتھن نے کہا کہ ہندوستان اور امریکہ نے سماج کو آگے لے جانے کے لئے برسوں سے فروغ دیا ہے۔ عالمی تعاون نے بلیک ہولز کی پہلی تصاویر کوحاصل کرنے سے لے کر وبائی امراض سے لڑنے تک حیرت انگیز چیزیں چلائی ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments