Tuesday, April 16, 2024
الرئيسيةNewsورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے...

ورلڈ کپ: پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل میں

ایڈیلیڈ، 06 نومبر  ۔

پاکستان نے بنگلہ دیش کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی۔ اس کے ساتھ ہی سیمی فائنل کی چار ٹیموں کا تعین ہو گیا ہے۔ ان چار ٹیموں میں بھارت، پاکستان، نیوزی لینڈ اور انگلینڈ شامل ہیں۔

پاکستان کے خلاف میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ بنگلہ دیش نے نظم الحسن شانتو کی 54 رن کی شاندار نصف سنچری کی بدولت 20 اوورز میں 8 وکٹوں پر 127 رن بنائے۔ شانتو کے علاوہ عفیف حسین نے 24 اور سومیا سرکار نے 20 رن بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، شاداب خان نے 2، حارث رو¿ف اور افتخار احمد نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

جواب میں پاکستان نے 18.1 اوور میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 128 رن بنا کر میچ جیت لیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد رضوان نے 32، شان مسعود نے 24 ناٹ آو¿ٹ اور بابر اعظم نے 25 رن بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سے نسیم احمد، شکیب الحسن، مستفیض الرحمان اور شہادت حسین نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments