Tuesday, March 26, 2024
الرئيسيةNewsپاکستان: ریلیف کیمپ سے گھر واپسی کے دوران 18 مسافر زندہ جل...

پاکستان: ریلیف کیمپ سے گھر واپسی کے دوران 18 مسافر زندہ جل گئے

اسلام آباد، 13 اکتوبر

صوبہ سندھ میں ایک ایئرکنڈیشنڈ بس میں آگ لگنے سے 18 افراد سیلاب ریلیف کیمپ سے واپس گھر جاتے ہوئے زندہ جل گئے۔ اس حادثے میں درجنوں افراد زخمی ہوئے ہیں جنہیں قریبی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے۔

پاکستان میں سیلاب بڑا مسئلہ بنا ہوا ہے۔ صوبہ سندھ کا ضلع دادو سیلاب سے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں سے ایک ہے۔ غیر معمولی بارش کے باعث آنے والے شدید سیلاب میں اب تک 1700 سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ پاکستان کا ایک تہائی حصہ پانی میں ڈوب جانے کے بعد 30 ملین سے زائد افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔ اب سیلاب کا پانی کم ہوتے ہی ہزاروں بے گھر افراد اپنے گھروں کو واپس جا رہے ہیں۔

صوبہ سندھ کے تھانہ نوری آباد کے علاقے میں سیلاب ریلیف کیمپ سے 80 افراد ایئر کنڈیشنڈ بس میں خیرپور ناتھن شاہ سے کراچی جا رہے تھے۔ پولیس افسر ہاشم بروہی نے بتایا کہ بس کے ایئر کنڈیشننگ سسٹم میں آگ لگنے سے بس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ بس کے ایئرکنڈیشن پلانٹ میں آگ بھڑک اٹھی۔ آگ سے بچنے کے لئے کچھ مسافروں نے چلتی بس سے چھلانگیں بھی لگا دیں۔

بروہی کے مطابق بس میں سوار آٹھ بچوں اور نو خواتین سمیت 18 افراد زندہ جل گئے۔ آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لئے تفتیش جاری ہے۔ جھلسے ہوئے افراد کو نوری آباد کے مقامی اسپتالوں میں داخل کرایا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت تشویشناک ہے۔ اس واقعے کے بعد وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے فوری طور پر حکام سے واقعے کی مکمل رپورٹ طلب کر لی ہے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور پولیس سپرنٹنڈنٹ سے کہا ہے کہ وہ امدادی کام کو تیز کریں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments