Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsکولکاتہ پولیس کے سمن پر اداکار پریش راول نہیں ہوئے پیش، مانگا...

کولکاتہ پولیس کے سمن پر اداکار پریش راول نہیں ہوئے پیش، مانگا وقت

کولکاتہ، 12 دسمبر

گجرات انتخابات میں بی جے پی کے اسٹار کمپینر، تجربہ کار اداکار پریش راول نے بنگالی کمیونٹی کے خلاف مبینہ طور پر قابل اعتراض تبصرہ کرنے کے الزام میں کولکاتہ پولیس کے سمن پر آج پیش نہیں ہوئے۔ پولیس نے انہیں پیر کو کولکاتہ کے تالتلہ پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونے کا نوٹس دیا تھا، لیکن وہ پولیس اسٹیشن نہیں پہنچے۔ اگرچہ اداکار نے کولکاتہ پولیس کو ای میل کے ذریعے ایک درخواست بھیجی ہے، جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فی الحال ان کے لیے کولکاتہ آنا ممکن نہیں، ہوسکتا ہے کہ انہیں مزید وقت دیا جائے۔

کولکاتہ پولیس کے ایک افسر نے پیر کی شام اس بارے میں بتایا کہ پریش کو دفعہ 41A کے تحت سمن جاری کیا گیا ہے۔ انہیں آج پولیس سٹیشن میں پیش ہونے کے لئے کہا گیا تھا، لیکن انہوں نے ای میل کے ذریعے خط بھیج کر اضافی وقت مانگا ہے۔ انہیں مزید وقت دیا جائے گا یا نہیں اس کا فیصلہ جلد کیا جائے گا۔

دراصل گجرات میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بنگالی بولنے والوں کا تقابل دراندازوں اور روہنگیا سے کیا۔ اس سلسلے میں سی پی آئی (ایم) کے بزرگ لیڈر اور سابق رکن اسمبلی محمد سلیم نے تلاتلہ پولیس اسٹیشن میں تحریری شکایت درج کرائی تھی۔ اسے ایف آئی آر میں تبدیل کر دیا گیا۔ سلیم نے دعویٰ کیا تھا کہ اس نے پوری بنگالی کمیونٹی کی توہین کی ہے، جس پر پولیس نے انہیں پوچھ گچھ کے لیے نوٹس بھیجا تھا۔

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments