Thursday, April 25, 2024
الرئيسيةNewsپاتراچال گھوٹالہ کیس میں 102 دن بعد سنجے راوت کو ملی ضمانت

پاتراچال گھوٹالہ کیس میں 102 دن بعد سنجے راوت کو ملی ضمانت

ممبئی ، 09 نومبر  ۔

ممبئی کی ایک خصوصی عدالت نے بدھ کو شیوسینا کے رکن پارلیمنٹ سنجے راوت کو ضمانت دے دی، جو گوریگاوں پاتراچال گھوٹالہ معاملے میں 102 دنوں سے جیل میں ہیں۔ تاہم انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت کے اس فیصلے کی مخالفت کی ہے ، اس لیے کیس کی سماعت شام تک دوبارہ ہونے جا رہی ہے۔ اس لیے سنجے راوت کی آرتھر روڈ سے رہائی کا فیصلہ آج شام کی سماعت کے بعد ہی کیا جائے گا۔

ای ڈی نے 1,039 کروڑ روپے کے گورگاو¿ں پتراچل گھوٹالہ معاملے میں منی لانڈرنگ کی روک تھام ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کی تھی۔ ای ڈی نے اس معاملے میں سنجے راوت کو 31 جولائی کو گرفتار کیا تھا۔ ان کی ضمانت کی درخواست پر ممبئی کی خصوصی عدالت کے جج ایم جی دیشپانڈے نے پچھلی سماعت میں ہی فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔ عدالت نے آج سنجے راوت کو 2 لاکھ روپے کے ذاتی مچلکے پر ضمانت دینے کا فیصلہ سنایا۔ اس کے ساتھ ہی عدالت نے اسی معاملے کے ملزم پروین راوت کو بھی ضمانت دے دی۔

سنجے راوت کی ضمانت کی مخالفت کرتے ہوئے عدالت میں موجود ای ڈی کے وکیل نے حکم التوا یا ہائی کورٹ جانے کا وقت دینے کا مطالبہ کیا۔ عدالت نے ای ڈی کے وکیل کے مطالبے پر دوسرے سیشن میں دوبارہ سماعت کا یقین دلایا ہے۔ شیوسینا کے کارکنوں کی بڑی تعداد آج عدالت میں جمع تھی۔ جیسے ہی عدالت میں سنجے راوت کی ضمانت کا اعلان ہوا، شیوسینکوں کی ایک بڑی بھیڑ نے شور مچانا شروع کر دیا ، جس پر ایم جی دیش پانڈے نے بھی ناراضگی کا اظہار کیا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments