Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsپاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی

پاپولر فرنٹ آف انڈیا پر پانچ سال کی پابندی

نئی دہلی، 28 ستمبر

مرکزی حکومت نے دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث تنظیم پاپولر فرنٹ آف انڈیا(پی ایف آئی) کو غیر قانونی تنظیم قرار دیتے ہوئے اس پر پانچ سال کے لیے پابندی عائد کر دی ہے۔ اس پابندی میں تنظیم کے تمام وابستگان اور تمام امور کو غیر قانونی قراردیا گیا ہے۔

پی ایف آئی کے ملک مخالف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے خدشے کے پیش نظر سرکاری ایجنسیاں کئی دنوں سے جانچ کر رہی تھیں۔ اس دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) اور نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے ملک بھر میں اس تنظیم کے تمام ٹھکانوں پر چھاپے مارے۔ اس پر ہنگامہ بھی ہوا۔

کل (منگل) سات ریاستوں میں مقامی پولیس اور انسداد دہشت گردی دستوں نے پی ایف آئی کے ٹھکانوں پر چھاپے مارے اور 170 سے زائد افراد کو حراست میں لیا۔ پوچھ تاچھ کے بعد ان میں سے کئی کو گرفتار کر لیا گیا۔ اس سے قبل بھی 15 ریاستوں میں 93 مقامات پر چھاپے مارے گئے تھے۔

پی ایف آئی کے خلاف گزشتہ جمعرات سے شروع ہونے والے ان چھاپوں میں تفتیشی ایجنسیوں کو اہم شواہد ملے ہیں۔اتر پردیش، کرناٹک، گجرات، دہلی، مہاراشٹر، آسام اور مدھیہ پردیش میں مقامی پولیس اور انسداد دہشت گردی دستوں نے پیر اور منگل کو بیک وقت آدھی رات کو چھاپے مارے۔اس کارروائی میں سب سے زیادہ 75 لوگوں کو کرناٹک سے حراست میں لیا گیا۔

این آئی اے کے ایک سینئر اہلکار کے مطابق چھاپوں میں ملے شواہد کی بنیاد پر ریاستی پولیس الگ الگ ایف آئی آر درج کرے گی۔ این آئی اے نے اس معاملے میں پانچ نئے کیس درج کیے ہیں۔ این آئی اے پہلے ہی پی ایف آئی کے خلاف 14 مقدمات کی جانچ کر رہی ہے اور 355 ملزمان کے خلاف چارج شیٹ داخل کر چکی ہے۔ ای ڈی نے پی ایف آئی کے خلاف منی لانڈرنگ کے دو نئے معاملے درج کیے ہیں اور وہ پہلے ہی دو معاملات کی جانچ کر رہی ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments