Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsدھوکہ دہی معاملہ: پنکی ایرانی کو14 دن کی عدالتی حراست

دھوکہ دہی معاملہ: پنکی ایرانی کو14 دن کی عدالتی حراست

نئی دہلی، 3 دسمبر

۔ دہلی کی پٹیالہ ہاوس کورٹ نے رین بیکسی کے سابق پروموٹر شیویندر سنگھ کی بیوی آدیتی سنگھ سے مبینہ طور پر 200 کروڑ روپے کے دھوکہ دہی کے معاملے میں کلیدی ملزم سکیش چندر شیکھر کی مددگار پنکی ایرانی کو 14 دن کے لیے عدالتی حراست میں بھیج دیا ہے۔ پنکی کی پولیس حراست ہفتے کو ختم ہو رہی تھی جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔

دہلی پولیس کے اقتصادی جرائم ونگ (ای او ڈبلیو) نے پنکی ایرانی سے تین دن تک پوچھ گچھ کی۔ ای او ڈبلیو پنکی کو تہاڑ لے جاکرمعاملے میں ری کریئشن بھی کیا۔ 30 نومبر کو عدالت نے پنکی کو ہفتہ تک پولیس حراست میں بھیج دیا۔ پنکی ایرانی کو ای او ڈبلیونے 30 نومبر کو پوچھ گچھ کے لیے بلایا تھا جس کے بعد اسے کافی ثبوت ملنے کے بعد گرفتار کر لیا گیا تھا۔ سماعت کے دوران پنکی ایرانی کی طرف سے پیش ہونے والے وکیل آر کے ہانڈو نے کہا کہ ای او ڈبلیو کے الزامات وہی ہیں، جو ای ڈی کے ہیں۔ پنکی ایرانی سکیش کی شکار ہے اور وہ اس کی مدد گار نہیں ہے۔

اسی کیس کی ملزمہ اداکارہ جیکلین فرنانڈیز ضمانت پر باہر ہیں۔ 31 اگست کو عدالت نے جیکلین کے خلاف دائر کی گئی سپلیمنٹری چارج شیٹ کا نوٹس لیا۔ 17 اگست کو ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ داخل کی۔ ای ڈی نے سپلیمنٹری چارج شیٹ میں جیکلین کو ملزم بنایا ہے۔ اپریل میں ای ڈی نے اس معاملے میں جیکلین کی 7 کروڑ روپے کی جائیداد ضبط کی تھی۔ای ڈی کی چارج شیٹ کے مطابق کیس کے کلیدی ملزم سکیش چندر شیکھر نے جیکلین کو 5 کروڑ 71 لاکھ روپے سے زیادہ کے تحائف دیے تھے۔ سکیش پنکی کے ذریعے جیکلین کو تحائف پہنچاتا تھا۔ ان تحائف میں 52 لاکھ روپے مالیت کا گھوڑا اور 9 لاکھ روپے کی پارسی بلی بھی شامل ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments