Friday, March 29, 2024
الرئيسيةNewsوزیر اعظم نے ہماچل پردیش کو بلک ڈرگ پارک اورآئی آئی آئی...

وزیر اعظم نے ہماچل پردیش کو بلک ڈرگ پارک اورآئی آئی آئی ٹی کی سوغات دی

اونا/نئی دہلی، 13 اکتوبر

۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کے روز ہماچل پردیش کے اونا میں 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس کے ساتھ ہی وزیر اعظم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی) اونا کو قوم کے نام وقف کیا۔

وزیر اعظم کی خود کفیل ہندوستان کی اپیل نے حکومت کی مختلف نئی پہل کی حمایت کے ذریعےملک کو بہت سے شعبوں میں خود انحصاری کے حصول کی طرف تیزی سے آگے بڑھایا ہے۔ ایسا ہی ایک بڑا شعبہ فارماسیوٹیکل ہے اور اس شعبے میں خود انحصاری لانے کے لیے وزیر اعظم نے اونا ضلع کے ہرولی میں بلک ڈرگ پارک کا سنگ بنیاد رکھا، جو 1900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے تعمیر کیا جائے گا۔ پارک اے پی آئی درآمدات پر انحصار کم کرنے میں مدد کرے گا۔ اس سے تقریباً 10000 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کو راغب کرنے اور 20000 سے زیادہ لوگوں کو روزگار فراہم ہونے کی امید ہے۔ اس سے خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا۔

وزیر اعظم نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی ) اونا کو قوم کے نام وقف کیا۔ وزیراعظم نے 2007 میں اس کا سنگ بنیاد رکھا تھا۔ اس وقت اس ادارے میں 530 سے زائد طلبا زیر تعلیم ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments