Monday, September 25, 2023
الرئيسيةNewsوزیر اعظم مودی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

وزیر اعظم مودی نے مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 2 اکتوبر

۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کو بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے کہا کہ یہ گاندھی جینتی اور بھی خاص ہے کیونکہ ہندوستان آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے۔

وزیر اعظم مودی نے لال بہادر شاستری کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی سادگی اور فیصلے کے لئے پورے ہندوستان میں ان کی تعریف کی جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی کئی رہنماؤں نے خراج عقیدت پیش کیا۔

وزیر اعظم مودی راج گھاٹ پہنچے اور مہاتما گاندھی کی سمادھی پر گلہائے عقیدت پیش کرکے خراج عقیدت پیش کیا۔ مودی نے کہا کہ ہم سب کو باپو کے نظریات پر چلنے کا عہد کرنا چاہئے۔ انہوں نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ گاندھی جی کو حقیقی خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے دستکاری کی مصنوعات خریدیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments