Wednesday, September 27, 2023
الرئيسيةNewsآلودگی پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ ، مرکزی حکومت اسے حل کرے...

آلودگی پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ ، مرکزی حکومت اسے حل کرے : وزیر اعلیٰ کیجریوال

نئی دہلی، 04 نومبر ۔

دہلی میں آلودگی کی صورتحال اور اس میں پنجاب سے آنے والے پرالیوںکے دھوئیں کے کردار کو لے کر دونوں ریاستوں میں عام آدمی پارٹی کی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ اس دوران دہلی کے وزیر اعلیٰ اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت مان نے ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں آلودگی کو پورے شمالی ہندوستان کا مسئلہ قرار دیا۔ دہلی اور پنجاب حکومتوں کی تنقید کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انہوں نے مرکز سے آلودگی کا حل تلاش کرنے کی اپیل کی ہے۔

دہلی کے وزیر اعلیٰ نے مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ دہلی کی ہوا بہت خراب ہو گئی ہے۔ لوگوں کو سانس لینے میں دشواری ہو رہی ہے۔ یہ مسئلہ صرف دہلی کا نہیں ہے۔ دہلی، روہتک، بہادر گڑھ، گروگرام سمیت کئی علاقوں میں حالت تشویشناک ہے۔ اس کے علاوہ نانگلوئی، پانی پت، سونی پت سمیت کئی مقامات پر حالات بہت خراب ہیں۔ جتنی دہلی میں ہوا خراب ہے، اتنی ہی خراب یوپی، ہریانہ، راجستھان اور بہار کے شہروں میں ہے۔

پریس کانفرنس میں، دونوںاے اے پی لیڈروں نے پنجاب میں پرالی جلانے کی ذمہ داری لی اور کہا کہ چونکہ مان کی قیادت والی پنجاب حکومت کو اس سال اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے صرف چھ ماہ کا وقت ملا ہے، اس لیے زیادہ کچھ نہیں کیا جا سکا۔ تاہم اس نے مسئلہ کا حل تلاش کرنے کے لیے نومبر 2023 کی ڈیڈ لائن مقرر کی۔

کیجریوال نے کہا کہ پنجاب حکومت میں آنے کے بعد، اے اے پی نے امن و امان وغیرہ کو بہتر بنانے میں ابتدائی مہینوں کا وقت لیا۔ ہم اگلے ایک سال میں آلودگی کا حل تلاش کر لیں گے۔ ہم فصلوں کے تنوع سمیت کئی اختیارات تلاش کریں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب میں پرالی جلانے کے ذمہ دار کسان نہیں ہیں۔ دھان اور گندم کی دو فصلوں کے درمیان بہت کم وقت ہوتا ہے۔ ہم اس کے ذمہ دار ہیں۔ ہماری حکومت کو بنے ابھی 6 ماہ ہی ہوئے ہیں۔ 6 ماہ میں ہم نے بہت سے اقدامات کیے جن میں سے کچھ کامیاب ہوئے اور کچھ نہیں ہوئے۔

وزیراعلیٰ مان نے کہا کہ پنجاب میں 75 لاکھ ایکڑ رقبے پر دھان کی کاشت کی جاتی ہے اور 45 لاکھ ایکڑ رقبے پر پرالی جلانے کا رواج ہے۔ فصلوں کے تنوع کے لیے، ایم ایس پی (کسانوں کی مدد) کی ضرورت ہے۔ ہم کم پانی والی فصلیں استعمال کرنے کی منصوبہ بندی کر رہے ہیں۔ کسان بھی فصلوں میں تنوع چاہتے ہیں بشرطیکہ اس سے انہیں فائدہ ہو۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments