صدرجمہوریہ نے جسٹس دیپانکر دتا کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا۔

News National

نئی دہلی، 11 دسمبر

۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے بمبئی ہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیپانکر دتہ کو سپریم کورٹ کا جج مقرر کیا ہے۔ اس بات کا اعلان اتوار کو جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کیا گیا۔ جسٹس دتہ کے نام کی سفارش سپریم کورٹ کالجیم نے 26 ستمبر کو کی تھی۔

جسٹس دتا کو اپریل 2020 میں بمبئی ہائی کورٹ کا چیف جسٹس مقرر کیا گیا تھا۔ 1965 میں پیدا ہونے والے جسٹس دتہ نے 1989 میں کلکتہ یونیورسٹی سے ایل ایل بی کی ڈگری مکمل کی اور اسی سال بطور وکیل داخلہ لیا۔ 22 جون 2006 کو انہیں کلکتہ ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا۔ قابل ذکر ہے کہ جب جسٹس دتہ سپریم کورٹ کے جج کے طور پر حلف لیں گے تو اس وقت سپریم کورٹ میں ججوں کی کل تعداد 28 ہو جائے گی۔ سپریم کورٹ میں ججوں کی منظور شدہ تعداد 34 ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *