Tuesday, September 26, 2023
الرئيسيةNewsگجرات نے دیگر ریاستوں کو جامع ترقی کا راستہ دکھایا ہے: صدرجمہوریہ

گجرات نے دیگر ریاستوں کو جامع ترقی کا راستہ دکھایا ہے: صدرجمہوریہ

احمد آباد/نئی دہلی، 4 اکتوبر

۔ صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے منگل کو کہا کہ گجرات نے گزشتہ دو دہائیوں میں ہمہ جہت ترقی کی ہے اور دیگر ریاستوں کو جامع ترقی کا راستہ دکھایا ہے۔

صدرجمہوریہ نے آج احمد آباد میں گجرات یونیورسٹی کے ایک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم ہارسٹارٹ کا آغاز کیا۔ انہوں نے گجرات یونیورسٹی سے تعلیم اور قبائلی ترقی سے متعلق گجرات حکومت کے مختلف منصوبوں کا ورچوئل افتتاح اور سنگ بنیاد بھی رکھا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صدر جمہوریہ نے کہا کہ گجرات گزشتہ دو دہائیوں میں ترقی کے کئی پیمانوں پر ایک سرکردہ ریاست رہی ہے۔ اس نے صنعت، اختراع اور بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی میں کئی معیارات پیش کیے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہر ریاست کے پاس ترقی کا اپنا ماڈل ہوتا ہے جس کا تعین ریاست کے وسائل اور ضروریات سے ہوتا ہے۔ لیکن جس طرح سے گجرات نے ہمہ جہت ترقی کی ہے، اس نے دیگر ریاستوں کو جامع ترقی کا راستہ دکھایا ہے۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ اگر تمام ریاستیں ایک دوسرے سے سیکھ کر اور ان کے کامیاب ماڈل کو اپناتے ہوئے آگے بڑھیں تو ہندوستان امرت کال کے دوران ایک ترقی یافتہ ملک کے طور پر اپنا مقام محفوظ کر لے گا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ یہ گجرات یونیورسٹی کے لیے فخر کی بات ہے کہ نہ صرف وزیر اعظم نریندر مودی بلکہ ہندوستان کے خلائی پروگرام کے ماہر ڈاکٹر وکرم سارا بھائی، اسرو کے سابق سربراہ ڈاکٹر کے۔ کستوری رنگن اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ بھی اس یونیورسٹی کے سابق طالب علم رہ چکے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ڈاکٹر وکرم سارابھائی جیسے سابق طلباء کے ساتھ ایک ادارہ کا سائنس، تحقیق اور اختراعات میں رہنما ہونا فطری ہے۔ انہوں نے کہا کہ جامعہ گجرات کے کیمپس میں 450 سے زائد اسٹارٹ اپ کام کر رہے ہیں۔ اور 125 سے زیادہ خواتین کی زیر قیادت اسٹارٹ اپس کو اس یونیورسٹی کے ذریعے فعال طور پر تعاون کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ تقریباً 15,000 خواتین کاروباری حضرات آن لائن یا آف لائن اس اقدام سے وابستہ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ ایسی اسٹارٹ اپ فرینڈلی یونیورسٹی میں خواتین کاروباریوں کے لیے وقف ایک اسٹارٹ اپ پلیٹ فارم کا افتتاح کرتے ہوئے خوش ہیں۔ انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ یہ پلیٹ فارم نہ صرف خواتین کاروباریوں کی جدت اور سٹارٹ اپ کی کوششوں کو فروغ دے گا بلکہ خواتین کاروباریوں کو مختلف سرکاری اور نجی اداروں سے جوڑنے میں بھی ایک موثر پلیٹ فارم ثابت ہوگا۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ وہ گجرات میں تعلیم، خاص طور پر لڑکیوں اور قبائلی تعلیم سے متعلق پروجیکٹوں جیسے کہ سینک اسکول، گرلز لٹریسی رہائشی اسکول اور ایکلویہ ماڈل رہائشی اسکول کا افتتاح کرتے ہوئے بھی خوش ہیں۔ کیونکہ سائنس، تحقیق اور اختراع میں ہندوستان کی پوزیشن کو مزید مضبوط کرنے کی بنیاد اسکولی تعلیم کے ذریعے رکھی جائے گی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments