نئی دہلی، 23 اکتوبر
صدر دروپدی مرمو نے اتوار کو دیوالی کے موقع پر ہم وطنوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ دیوالی کا تہوار باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا موقع بھی ہے۔
صدر مرمو نے کہا ہے کہ ”دیوالی کے پرمسرت موقع پر، میں ہندوستان اور بیرون ملک تمام ہم وطنوں کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کرتی ہوں“۔
انہوں نے کہا کہ دیوالی خوشی اور مسرت کا تہوار ہے۔ دیوالی کے دن، لوگ اپنے گھروں میں دیوی لکشمی کی پوجا کرتے ہیں اور سب کی خوشی اور خوشحالی کی خواہش کرتے ہیں۔ صدر نے کہا کہ دیوالی کا تہوار باہمی تعاون اور ہم آہنگی کے جذبے کو مزید مضبوط کرنے کا موقع بھی ہے۔ دیوالی کی روشنی اس علم کی علامت ہے جو ہماری اندرونی اور بیرونی جہالت کے تمام اندھیروں کو دور کرتی ہے۔
صدر نے کہا، ”میری خواہش ہے کہ ہماری زندگی میں ہمیشہ چراغ کی طرح روشنی اور توانائی رہے۔ پسماندہ لوگوں کی مدد کرنے کا جذبہ لوگوں کے ذہنوں میں گہرا ہو اور ہم سب اپنی ‘شبھ’ اور ‘لابھ’ کی روایت کو جاری رکھیں۔