صدر جمہوریہ کے ہاتھوں 42افراد کو این ایس ایس ایوارڈ

News

نئی دہلی، 24 ستمبر

۔ صدر دروپدی مرمو نے ہفتہ کو دو یونیورسٹیوں سمیت 42 لوگوں کو نیشنل سروس اسکیم (این ایس ایس) ایوارڈ پیش کیا۔

صدر مرمو نے راشٹرپتی بھون کے دربار ہال میں منعقدہ ایک تقریب میں دو یونیورسٹیوں کے پروگرام افسروں، دس این ایس ایس یونٹوں اور 30 این ایس ایس رضاکاروں کو سال 2020-2021 کے لیے نیشنل سروس اسکیم ایوارڈز پیش کیے۔

پہلا انعام تمل ناڈو کی انا یونیورسٹی اور دوسرا انعام تلنگانہ کی کاکتیہ یونیورسٹی کو دیا گیا۔ انا یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر آر۔ ویلراج اور پروگرام کوآرڈینیٹر ڈاکٹر آر۔ رمیش نے ایوارڈ وصول کیا۔ پروفیسر ٹھٹیکونڈا رمیش، وائس چانسلر، کاکتیہ یونیورسٹی، تلنگانہ اور ڈاکٹر سنکاری جیوتھی، پروگرام کوآرڈینیٹر نے ایوارڈ حاصل کیا۔

قابل ذکر ہے کہ پہلے انعام کے تحت سلور میڈل، پروگرام کوآرڈینیشن کے لیے سرٹیفکیٹ اور ٹرافی اور پانچ لاکھ روپے کی رقم وائس چانسلر کو دی جاتی ہے جب کہ دوسرے انعام میں چاندی کا تمغہ، سرٹیفکیٹ اور ٹرافی اور تین لاکھ وائس چانسلر کواور پروگرام کوآرڈینیشن کے لیے ایک لاکھ روپے دی جاتی ہے۔

انعامات کی تقسیم کی تقریب میں مرکزی نوجوانوں کے امور اور کھیل کے وزیر انوراگ سنگھ ٹھاکر، نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کے مرکزی وزیر مملکت نشیتھ پرمانک، نوجوانوں کے امور کے سکریٹری سنجے کمار اور دیگر معززین موجود تھے۔ نوجوانوں کے امور اور کھیل کی وزارت، وزارت برائے امور نوجوانان ہر سال قومی خدمت اسکیم سے نوازتا ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *