Tuesday, April 16, 2024
الرئيسيةNewsراجستھان پہنچتے ہی گہلوت -پائلٹ نے ہاتھ پکڑ کر راہل کے ساتھ...

راجستھان پہنچتے ہی گہلوت -پائلٹ نے ہاتھ پکڑ کر راہل کے ساتھ کیا ڈانس 

جھالاوان ، 04 دسمبر

راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا اتوار کی شام جھالاواڑ ضلع سے راجستھان میں داخل ہوئی ہے۔ وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت ، ریاستی صدر گووند سنگھ ڈوٹاسرا ، سابق نائب وزیر اعلیٰ سچن پائلٹ اور کئی وزراءاور حکومت کے بڑے لیڈروں نے مدھیہ پردیش کی سرحد پر چنوالی چوک پر راہل گاندھی کا استقبال کیا۔ راہل گاندھی کا یہاں منعقدہ استقبالیہ اجلاس میں سہریارقص کے ساتھ استقبال کیا گیا۔ اسٹیج پر اس ڈانس کو دیکھ کر راہل گاندھی نے بھی اشوک گہلوت ، کمل ناتھ اور سچن پائلٹ کے ساتھ ڈانس کرنا شروع کردیا۔ اس دوران سچن پائلٹ اور اشوک گہلوت نے ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑ کر ڈانس کیا۔ راجستھان میں یاترا صرف چنوالی چوراہے پر رکے گی۔ رات کا باقی سفر یہیں ہو گا۔

استقبالیہ میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ہم نے یہ سفر کنیا کماری سے شروع کیا تھا ، ہم اور ہمارے مسافروں نے 2300 کلومیٹر سے زیادہ کا فاصلہ طے کیا ہے۔ لوگ ہمیں کہتے تھے کہ ہندی پٹی میں یاترا ناکام ہو جائے گی۔ ایم پی میں اب تک کی سب سے بڑی یاترا نکلی ہے۔ میں نے کمل ناتھ جی کو چیلنج کیا کہ آپ مہاراشٹر کو ہرا نہیں سکتے۔ کمل ناتھ جی نے کہا کہ ان کے پاس خاص ٹیکنالوجی ہے ، انہوں نے مہاراشٹر کو شکست دی۔ گاندھی نے کہا کہ اب انہوں نے راجستھان کو چیلنج دیا ہے۔ راہل گاندھی نے کہا کہ ہر ریاست ، ہر شہر ، ہر گاو¿ں نے یاترا میں بہت مدد کی۔ لوگوں کو ایک پیسہ بھی نہیں دینا پڑتا تھا ، لوگوں نے لینے سے انکار کر دیا۔ ہندوستان کے لوگوں نے یاترا کو بہت پیار دیا۔

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ اشوک گہلوت نے کہا کہ یاترا مدھیہ پردیش سے بھی شاندار نکلی۔ یہ یاترا ملک میں پھیلے خوف کو ختم کرنے کے لیے نکالی جا رہی ہے۔ یہ یاترا پیر کی صبح 6 بجے سے راجستھان کے جھالاواڑ کے کالی تلائی سے شروع ہوگی۔ یاترا صبح 10 بجے بالی بوردہ چوک پہنچے گی۔ اس کے بعد یہ دوپہر 3:30 بجے نہاردل اور 6:30 بجے جھلراپٹن کے چندر بھاگا چوراہے پر پہنچے گی۔ یہاں راہل گاندھی نوکڑ سبھا سے خطاب کریں گے۔ بھارت جوڑو یاترا اگلے 17 سے 20 دنوں تک راجستھان میں رہے گی۔ راہل گاندھی راجستھان میں تقریباً 521 کلومیٹر کا فاصلہ طے کریں گے۔ آج سفر کا 88 واں دن ہے۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ اب تک 2500 کلو میٹر کا سفر مکمل ہو چکا ہے۔ 1100 کلومیٹر کا سفر باقی ہے۔ ان میں سے نصف راجستھان سے ہیں۔ رمیش نے کہا کہ بھارت جوڑو یاترا 24 دسمبر کو دہلی میں داخل ہوگی۔ دہلی میں داخلے کے بعد، سفر چار سے پانچ دن کے لیے روک دیا جائے گا۔ 24 سے 28 دسمبر تک سفر کے لیے آرام ہوگا۔ چار روز تک سفر کرنے والے کنٹینرز کی مرمت کی جائے گی۔ کنٹینرز کو مختلف قسم کی دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے۔

جے رام نے کہا کہ آگے سردیاں بھی خوب پڑیں گی ، اس لیے ہر کنٹینر میں ہیٹر بھی لگائے جائیں گے۔ 28 کے بعد یہ یاترا دوبارہ دہلی سے شروع ہوگی اور یوپی ، ہریانہ ، پنجاب اور جموں سے ہوتی ہوئی 26 جنوری کو سری نگر پہنچے گی۔ یاترا کو 26 جنوری تک مکمل کرنے کا ہدف ہے۔ کانگریس کے قومی جنرل سکریٹری نے کہا کہ 26 جنوری سے ہاتھ سے ہاتھ جوڑو مہم شروع کی جائے گی جو دو ماہ کا ہو گا۔ اس مہم کے تحت ہر بلاک سے بوتھ سطح تک یاترا نکالی جائے گی۔ ضلعی سطح پر کنونشن منعقد کیے جائیں گے اور ریاستی سطح پر دو یا تین ریلیاں منعقد کی جائیں گی۔ اس مہم میں کانگریس صدر سے لے کر سینئر لیڈر تک پروگراموں میں جائیں گے۔

 

 

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments