کابینہ: ریلوے کے 11 لاکھ ملازمین کو 78 دن کا بونس

News

نئی دہلی، 12 اکتوبر

۔ مرکزی کابینہ نے مالی سال 2021-22 کے لیے ریلوے ملازمین کو 78 دنوں کے برابر پروڈکٹیوٹی لنکڈ بونس (پی ایل بی) کی ادائیگی کو منظوری دے دی۔ تقریباً 11.27 لاکھ نان گزیٹیڈ ریلوے ملازمین کو پی ایل بی کی رقم ادا کیجا ئے گی۔

وزیر اعظم نریندر مودی کی زیر صدارت مرکزی کابینہ نے بدھ کو دیوالی کے موقع پر ریلوے ملازمین کو دیئے جانے والے اس بونس کو منظوری فراہم کی ۔

کابینہ کے فیصلوں کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے کہا کہ ریلوے کے 11 لاکھ 27 ہزار ملازمین کو پیداواری بنیاد پر بونس دیا گیا ہے۔ مجموعی طور پر 1832 کروڑ روپے کا بونس دیا جائے گا۔ یہ 78 دنوں کے بونس کے برابر ہوگا۔ اس کی زیادہ سے زیادہ حد 17951 روپے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *