Saturday, April 20, 2024
الرئيسيةNewsسب کورولا کر چلئے گئے ہمیشہ ہنسانے والے راجو

سب کورولا کر چلئے گئے ہمیشہ ہنسانے والے راجو

نئی دہلی، 21 ستمبر

۔ دنیا کو ہمیشہ ہنسانے والے معروف کامیڈین راجو سریواستو عرف گجودھر بھیا نہیں رہے۔ انہوں نے آج صبح 10:20 بجے دہلی ایمس میں آخری سانس لی۔ 58 سالہ راجو کی موت سے طنز ومزاحی کی دنیا میں ایک دور کا خاتمہ ہو گیا ۔

انہیں 10 اگست کو دل کا دورہ پڑا تھا۔ تب سے وہ دہلی کے ایمس اسپتال میں داخل تھے۔ انہیں وینٹی لیٹر پر رکھا گیا تھا۔ جب راجو کی انجیو گرافی کی گئی تو دل کے بڑے حصے میں 100فیصد بلاکیج پایا گیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے لے کر زندگی کے تمام شعبوں کی مشہور شخصیات نے راجو سریواستو کی موت پر سوگ کا اظہار کیا ہے۔ ایشور سے ان کے اہل خانہ کو اس عظیم نقصان کوبرداشت کرنے کی ہمت دینے کی دعا کی ہے۔ جب راجو سریواستو ایمس میں وینٹی لیٹر پر تھے، وزیر اعظم مودی اور اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کنبہ کے افراد سے ملاقات کی تھی اور ان کی خیریت کی خواہش کی تھی۔ فلم اداکار امیتابھ بچن نے بھی اپنا پیغام بھیجاتھا۔

قابل ذکر ہے کہ راجو سریواستو کو جم میں ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا۔ راجو شریواستو تب سے ایمس میں وینٹی لیٹر پر تھے۔ انہیں ایمس اسپتال کے کارڈیک کیئر یونٹ میں رکھا گیا تھا اور ڈاکٹروں کی ایک خصوصی ٹیم ان کا علاج کر رہی تھی۔

گجودھر بھیاکے نام سے مشہور راجو کے کام کے بارے میں بات کریں تووہ ملک کے مشہور اسٹینڈ اپ کامیڈین تھے۔ وہ پہلی بار فلم ‘تیزاب’ (1988) میں نظر آئے تھے۔ ملک کے نمبر ایک کامیڈین کپل شرما اسٹارر فلم ‘فرنگی’ (2017) میں اسپیشل رول میں نظر آئے تھے۔ ٹی وی سیریز کی بات کریں تو وہ پہلی بار 1994 میں دور درشن پر نشر ہونے والے کامیڈی شو ‘ٹی ٹائم منورجن’ میں وہ پہلی بار نظر آئے ۔ اس کے بعد راجو نے کامیڈی شو ‘دی گریٹ انڈین لافٹر چیلنج’ میں شائقین کو اپنے سحر میں جکڑ لیا۔ راجو سریواستو کو کامیڈی کی دنیا میں ایک نئی پہچان ملی۔ راجو بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان کے سب سے مشہور شو ‘بگ باس’ کے سیزن 3 (2009) میں کنٹسٹنٹ کے طور پر نظر آئے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments