Monday, September 25, 2023
الرئيسيةNewsستیندر جین کا چوتھا ویڈیو منظر عام پر

ستیندر جین کا چوتھا ویڈیو منظر عام پر

نئی دہلی، 27 نومبر  ۔

منی لانڈرنگ کے معاملے میں دہلی کی تہاڑ جیل میں بند عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے رہنما اور دہلی حکومت کے وزیر ستیندر جین کا چوتھا ویڈیو اب منظر عام پر آیا ہے، جس میں ستیندر جین جیل کی کوٹھری میں ہاو¿س کیپنگ کی خدمات لیتے نظر آ رہے ہیں۔ اس ویڈیو میں وہ اپنے سیل میں لوگوں سے بات کرتے بھی نظر آ رہے ہیں۔

تاہم پہلی نظر میں یہ ویڈیو جمعہ کو منظر عام پر آنے والی فوٹیج کا اگلا حصہ لگتا ہے۔ ہفتہ کو ویڈیو میں وہ اپنے سیل کے اندر کچھ لوگوں سے ملاقات کرتے اور بات کرتے ہوئے نظر آئے۔ تہاڑ جیل کے سپرنٹنڈنٹ اجیت کمار کو بھی اس ویڈیو میں ستیندر جین سے بات کرتے ہوئے دیکھا گیا تھا، جس کے بعد انہیں اس ماہ کے شروع میں معطل کردیا گیا تھا۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے بھی ضمانت کی سماعت کے دوران ستیندر جین پر جیل کے اندر خصوصی سہولیات لینے کا الزام لگایا تھا۔

اس سے پہلے تہاڑ کے اندر مالش کرنے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ جس کے بعد باہر سے منگوا کر کھانا کھانے کی ویڈیو منظر عام پر آئی۔ جس کے بعد بی جے پی نے دہلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی (آپ) کو گھیرنا شروع کر دیا۔ تاہم، تب ‘آپ’ نے اسے مساج کے بجائے فزیو تھراپی کہا تھا۔

قابل ذکر ہے کہ گزشتہ ہفتہ کو اے اے پی اس وقت تنقید کی زد میں آئی تھی جب جین کا مبینہ طور پر مساج کروانے اور جیل میں لوگوں سے ملنے کا ویڈیو سامنے آیا تھا۔ جین منی لانڈرنگ کے الزام میں گزشتہ پانچ ماہ سے عدالتی حراست میں ہیں۔

مبینہ ویڈیو میں، جین کو اپنے جیل کے سیل میں بستر پر لیٹا، کچھ دستاویزات پڑھتے ہوئے اور لوگوں سے ملتے ہوئے کمر اور پاو¿ں کی مالش کراتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ویڈیو میں منرل واٹر کی بوتلیں اور ایک ریموٹ بھی دیکھا گیا۔ ایک ویڈیو میں انہیں کرسی پر بیٹھتے ہوئے سر کا مساج کراتے دیکھا گیا۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments