Tuesday, April 16, 2024
الرئيسيةNewsفیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست

فیفا ورلڈکپ؛ ارجنٹینا کو سعودی عرب کے ہاتھوں شکست

دوحہ، 22نومبر

فیفا فٹبال ورلڈ کپ کے تیسرے روز بڑا الٹ پھیر دیکھنے کو ملا ہے۔ گروپ سی کے میچ میں سعودی عرب نے دو مرتبہ کی چیمپئن ارجنٹیناکو 2-1 سے شکست دے کر سب کو حیران کر دیا۔ میچ میں سعودی عرب نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے صالح السہری نے 48ویں منٹ میں اور سالم الداوسری نے 53ویں منٹ میں گول کیا۔ دوسری جانب ارجنٹینا کی جانب سے واحد گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔ اس طرح سعودی عرب نے جیت درج کر

ورلڈ کپ میں شاندار آغاز کیا ہے۔

میچ کے پہلے ہاف میں ارجنٹینا کی ٹیم نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا۔ ٹیم کی جانب سے پہلا گول کپتان لیونل میسی نے کیا۔ میسی کو 10ویں منٹ میں پنالٹی ملی اور اسے انہوں نے گول میں تبدیل کر دیا۔ اس طرح ارجنٹائن پہلے دس منٹ میں 1-0 سے آگے ہو گیا۔ تاہم اس کے بعد ارجنٹینا پہلے ہاف میں کوئی گول نہ کرسکا۔ پہلے ہاف کے اختتام پر ارجنٹینا کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔

دوسرے ہاف میں سعودی عرب نے شاندار واپسی کی۔ ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے 48ویں منٹ میں پہلا گول کیا۔ سعودی عرب کی جانب سے صالح السہری نے گول کرکے اسکور 1-1 سے برابر کردیا۔ اس کے بعد 53ویں منٹ میں سیلم الداوسری نے ٹیم کے لیے دوسرا گول کر کے اپنی ٹیم کو 2-1 سے آگے کر دیا۔ سعودی عرب نے کھیل کے اختتام تک برتری قائم رکھی اور میچ جیت لیا۔

خطاب کی مضبوط دعویدار سمجھی جانے والی ارجنٹیناکی ٹیم کو عالمی رینکنگ میں51ویں نمبر کی ٹیم سعودی عرب کے ہاتھوں 2-1 سے شکست ہوئی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹینا کے لیے آگے کی راہ مشکل ہو گئی ہے۔ اب ارجنٹائن کا مقابلہ 27 نومبر کو میکسیکو اور 30 نومبر کو پولینڈ ہے۔ اس شکست کے ساتھ ارجنٹینا کی ٹیم گروپ سی میں آخری نمبر پر پہنچ گئی ہے۔

سعودی عرب کے گول کیپر ایم ال اویس نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کئیگول بچائے۔ ارجنٹینا نے ابتدائی چند منٹوں میں تین گول کیے، لیکن سب آف سائیڈ رہے ۔ ارجنٹائن کی ٹیم کوآف سائیڈ لے ڈوبی۔ اس شکست کے ساتھ ہی ارجنٹیناکی مسلسل 36 میچوں میں جیت کا سلسلہ ٹوٹ گیا۔ اس دوران اس نے 25 میچ جیتے اور 11 ڈرا ہوئے۔

1974 کے بعد پہلی بار ارجنٹینانے اپنے ابتدائی میچ میں دو گول کھائے ہیں۔ تب اسے پولینڈ کے خلاف 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑاتھا۔ یہ سعودی عرب کی ورلڈ کپ کی تاریخ میں صرف تیسری جیت ہے ۔ ارجنٹینا کو پری کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے اب اپنے بقیہ دو میچ جیتنے ہی ہوں گے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments