نئی دہلی،30ستمبر
کانگریس کے سینئر لیڈر ششی تھرور نے جمعہ کی سہ پہر پارٹی صدر کے عہدے کے لیے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا ہے۔تھرور نے پرچہ نامزدگی داخل کرنے سے پہلے راج گھاٹ پر مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے بعد وہ اپنے حامیوں کے ساتھ کانگریس ہیڈ کوارٹر پہنچے۔ یہاں انہوں نے اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران ششی تھرور کے حامیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
قابل ذکر ہے کہ کانگریس کے سینئر لیڈر ملکارجن کھڑگے اور ششی تھرور کانگریس صدر کے عہدے کے لیے میدان میں ہیں۔ اس کے ساتھ ہی صدر کے عہدے کے لیے کاغذات نامزدگی خریدنے کے ایک دن بعد سینئر لیڈر ڈگ وجے سنگھ نے الیکشن نہ لڑنے کا فیصلہ کیا ہے۔ سنگھ نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ کھڑگے کے حامی ہوں گے۔ اس کے ساتھ ہی راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت نے بھی سنگھ کی حمایت کرتے ہوئے کانگریس صدر کے عہدے کے لیے کھڑگے کی نامزدگی میں تجویز کنندہ بننے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔