Thursday, April 18, 2024
الرئيسيةNewsشردھا قتل کیس: آفتاب کا پانچ دن میں نارکو ٹیسٹ کرانے کا...

شردھا قتل کیس: آفتاب کا پانچ دن میں نارکو ٹیسٹ کرانے کا حکم

نئی دہلی، 18 نومبر ۔
دہلی کی ساکیت عدالت نے شردھا قتل کیس کی سماعت کرتے ہوئے روہنی کی فارنسک لیب کو حکم دیا ہے کہ وہ پانچ دنوں کے اندر ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرے۔ 16 نومبر کو ساکیت عدالت نے آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانے کا حکم دیا تھا۔
17 نومبر کو عدالت نے آفتاب کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کی تھی۔ دہلی پولیس نے بتایا کہ آفتاب کی نشاندہی پر واقعے میں استعمال ہونے والا ہتھیار، شردھا کا فون، واقعے کے وقت پہنے ہوئے کپڑے اور دیگر بہت سی چیزیں برآمد ہونا باقی ہیں، جس کے لیے اس کا ریمانڈ درکار ہے۔
دہلی پولیس نے کہا کہ آفتاب تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے اس کا نارکو ٹیسٹ کرانا ضروری ہے تاکہ کیس کی تفتیش صحیح طریقے سے ہو سکے۔ شردھا آفتاب کے ساتھ رہتی تھی۔ آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے تقریباً تیس ٹکڑے کر دیے۔ اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھے گئے تھے۔ وہ جسم کے اعضاء کو مختلف مقامات پر پھینکتا تھا۔ پولیس نے آفتاب کی نشاندہی پر شردھا کے کئی اعضاءبرآمد کیے ہیں۔
ہندوستھان سماچار

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments