Thursday, September 21, 2023
الرئيسيةNewsشردھا قتل معاملہ: آفتاب پر حملے کے ملزمان عدالتی تحویل میں بھیجے...

شردھا قتل معاملہ: آفتاب پر حملے کے ملزمان عدالتی تحویل میں بھیجے گئے

نئی دہلی، 29 نومبر

۔ دہلی کی روہنی عدالت نے شردھا کے قتل کے ملزم آفتاب پر حملہ کے دو ملزمین کو آج صبح عدالتی حراست میں بھیج دیا۔آفتاب پونا والا پر28 نومبر کو فارنسک لیب سے نکلتے وقت کچھ لوگوں نے دہلی پولیس کی وین پر تلواروں سے حملہ کر دیاتھا۔ پولیس نے حملہ آوروں میں سے دو کو موقع پر ہی پکڑ لیاتھا۔ 28 نومبر کی رات دہلی پولیس نے مجسٹریٹ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے انہیں پیش کرنے کی درخواست کی۔ دونوں کو آج صبح ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے جج کے سامنے پیش کیا گیا۔ عدالت نے دونوں حملہ آوروں کو عدالتی تحویل میں بھیجنے کا حکم دیا۔

آفتاب پر حملہ اس وقت ہوا جب اسے فارنسک لیب میں پولی گراف ٹیسٹ کے لیے لے جایا گیا۔ آفتاب کے حملہ آوروں کے خلاف پرشانت وہار پولیس اسٹیشن میں سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے، مارپیٹ، ہنگامہ آرائی، حملہ میں مہلک ہتھیار کا استعمال اور غیر قانونی اجتماع کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments