Tuesday, September 26, 2023
الرئيسيةNewsشردھا قتل معاملہ: ساکیت عدالت نے آفتاب کے نارکو ٹیسٹ کی اجازت...

شردھا قتل معاملہ: ساکیت عدالت نے آفتاب کے نارکو ٹیسٹ کی اجازت دی

نئی دہلی، 16 نومبر

۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے سنسنی خیز شردھا قتل معاملے کے ملزم آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانے کی اجازت دے دی ہے۔ دہلی پولیس نے عدالت سے آفتاب کا نارکو ٹیسٹ کرانے کی اجازت مانگی تھی۔

دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب تحقیقات کا رخ موڑنے کی کوشش کر رہا ہے۔ اس لیے اس کا نارکو ٹیسٹ کرانا ضروری ہے تاکہ کیس کی تفتیش صحیح طریقے سے ہو سکے۔ شردھا آفتاب کے ساتھ رہتی تھی۔ آفتاب نے شردھا کو قتل کر کے تقریباً تیس ٹکڑے کر دیے تھے۔ اس کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھے گئے تھے۔ وہ جسم کے اعضاکو لے جاکر مختلف مقامات پر پھینکتا تھا۔ پولیس نے آفتاب کے ذریعے شردھا کے کئی اعضا کوبرآمد کیا ہے۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments