Tuesday, April 16, 2024
الرئيسيةNewsآفتاب کی پولیس حراست میں 4 دن کی توسیع کی

آفتاب کی پولیس حراست میں 4 دن کی توسیع کی

نئی دہلی، 22 نومبر

۔ دہلی کی ساکیت عدالت نے سنسنی خیز شردھا قتل معاملے کے ملزم آفتاب کی پولیس حراست میں مزید چار دن کی توسیع کر دی ہے۔ آفتاب کی پولیس حراست آج ختم ہو رہی تھی جس کے بعد اسے عدالت میں پیش کیا گیا۔

آج آفتاب کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا۔ دہلی پولیس نے کہا کہ شردھا کے جسم کے اعضا کی تلاش جاری ہے۔ اس کے لیے میدان گڑھی اور مہرولی کے جنگلوں میں تلاشی لینی ہے۔ دہلی پولیس نے کہا کہ آفتاب کی نشاندہی پر واردات میں استعمال کیا گیا ہتھیار، شردھا کا فون، واردات کے وقت پہنے گئے کپڑے اور دیگر کئی چیزیں برآمد کی جانی ہیں جس کے لیے اس کی ریمانڈ درکار ہے۔

21 نومبر کو ساکیت عدالت نے ملزم آفتاب کا پولی گراف ٹیسٹ کرانے کی اجازت دی تھی۔ اس سے پہلے ساکیت عدالت نے آفتاب کے نارکو ٹیسٹ کا حکم دیا تھا۔ 17 نومبر کو عدالت نے آفتاب کی پولیس حراست میں پانچ دن کی توسیع کر دی تھی۔

آفتاب پر شردھا کو قتل کرنے اور اسے تقریباً تیس ٹکڑوں میں تقسیم کرنے کا الزام ہے۔ اس کی لاش کے ٹکڑوں کوفریج میں رکھ کر الگ الگ جگہ لے جا کر پھینکتاتھا۔ پولیس نے آفتاب کی نشاندہی پر شردھا کے کئی اعضا برآمد کیے ہیں۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments