الرئيسيةNewsٹی ۔20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سےہرایا NewsSports ٹی ۔20 ورلڈ کپ: جنوبی افریقہ نے بھارت کو پانچ وکٹوں سےہرایا By Aman Khan October 30, 2022 0 14 شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp South Africa beat India by Five Wicket پرتھ، 30 اکتوبر جنوبی افریقہ نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہندوستانی ٹیم کو پانچ وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوور میں نو وکٹ پر 133 رن بنائے۔ جواب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم نے 19.4 اوور میں پانچ وکٹوں پر 137 رن بنائے اور میچ جیت لیا۔ اس جیت کے ساتھ جنوبی افریقہ سپر 12 کے گروپ-2 میں پانچ پوائنٹس کے ساتھ ٹاپ پر پہنچ گیا ہے جبکہ ہندوستانی ٹیم دوسرے نمبر پر کھسک گئی ہے۔جیت کے لیے 134 رن کے ہدف کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ ان کی پہلی تین وکٹیں پاور پلے کے دوران ہی گریں۔ ٹیم 10 اوور میں 40 رن تک پہنچی ۔ اس کے بعد ایڈن مارکرم اور ڈیوڈ ملر نے مل کر ٹیم کو مشکل سے نکالا۔ مارکرم نے اس دوران اپنی نصف سنچری اسکور کی۔ تاہم وہ اپنی اننگ جاری نہ رکھ سکے۔ انہیں 16ویں اوور میں ہاردک پانڈیا نے آو¿ٹ کیا۔ مارکرم نے 41 گیندوں میں 52 رن بنائے۔ اس کے بعد ڈیوڈ ملر نے بھی اپنی نصف سنچری اسکور کی اور ٹیم کو چوکے سے فتح دلائی۔ ملر 46 گیندوں پر 59 رن بنا کر ناٹ آو¿ٹ رہے۔ ہندوستان کی جانب سے ارشدیپ سنگھ نے دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ محمد سمیع، ہاردک پانڈیا اور روی چندرن اشون نے بالترتیب ایک ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم نے سوریہ کمار یادو کی 40 گیندوں میں چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 68 رن کی شاندار اننگ کی بدولت نو وکٹ پر 133 رن بنائے۔ سوریہ کمار کے علاوہ کوئی اور بلے باز کچھ خاص نہیں کر سکا۔ جنوبی افریقہ کی جانب سے لونگی اینگیڈی نے چار وکٹیں حاصل کیں جبکہ وین پارنیل نے تین اور اینریک نورٹجے نے ایک وکٹ حاصل کی۔ہندوستھان سماچار شارك FacebookTwitterPinterestWhatsApp المادة السابقةلندن میں بی بی سی کی ہندو مخالف پالیسی کے خلاف احتجاجالمقالة القادمةگجرات :موربی کا جھولتا پل ٹوٹا ، 60 سے زائد افراد کی موت Aman Khanhttps://qaumiaghaz.com/ RELATED ARTICLES News बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 News जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 News ग्रामीण क्षेत्र को नहीं मिली 24 घंटे से बिजली, ग्रामीण क्षेत्र से कटौती कर नगर को दी जा रही है बिजली September 8, 2023 ترك الرد إلغاء الرد التعليق: من فضلك ادخل تعليقك اسم:* من فضلك ادخل اسمك هنا البريد الإلكتروني:* لقد أدخلت عنوان بريد إلكتروني غير صحيح! الرجاء إدخال عنوان بريدك الإلكتروني هنا الموقع: احفظ اسمي والبريد الإلكتروني وموقع الويب في هذا المتصفح للمرة الأولى التي أعلق فيها. Most Popular बिजली विभाग ने चलाया बकाया बसूली अभियान, मचा हडकंप। September 23, 2023 जिलाधिकारी की अध्यक्षता में संपन्न हुए संपूर्ण समाधान दिवस में 25 शिकायतों का कराया गया निस्तारण September 16, 2023 चोरों ने दो घरों को बनाया निशाना चोरी की घटना को दिया अंजाम। September 15, 2023 ग्रामीण क्षेत्र को नहीं मिली 24 घंटे से बिजली, ग्रामीण क्षेत्र से कटौती कर नगर को दी जा रही है बिजली September 8, 2023 تحميل أكثر Recent Comments