Thursday, April 18, 2024
الرئيسيةNewsبھارت نے پریکٹس میچ میں آسٹریلیا کو 6 رن سے شکست دی

بھارت نے پریکٹس میچ میں آسٹریلیا کو 6 رن سے شکست دی

برسبین، 17 اکتوبر

آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے خلاف اپنے پہلے میچ سے قبل بھارت نے ایک وارم اپ میچ میں آسٹریلیا کو 6 رن سے شکست دی ۔ بھارت نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں پر 186 رن بنائے۔ جواب میں آسٹریلوی ٹیم 20 اوور میں 180 رن پر ڈھیر ہو گئی۔

187 رن کے ہدف کے تعاقب میں مشیل مورش اور کپتان ایرون فنچ نے آسٹریلوی ٹیم کو تیز شروعات فراہم کی اور پہلی وکٹ کے لیے 5.3 اوورز میں 41 رن بنائے۔ بھونیشور کمار نے مورش کو بولڈ کرکے اس شراکت کو توڑا۔ مورش نے 18 گیندوں میں 4 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 35 رن بنائے۔ مورش کے بعد بیٹنگ کے لیے آنے والے اسٹیو اسمتھ نے کچھ خاص نہیں کیا اور 11 رن بنانے کے بعد یوجویندر چہل کے ہاتھوں بولڈ ہوگئے۔ تاہم ایک طرف سے فنچ نے حملے جاری رکھے اور اپنی نصف سنچری مکمل کی۔ گلین میکسویل 16ویں اوور میں 23 رن بنا کر بھونیشور کمار کا دوسرا شکار بنے۔ مارکس اسٹوئنس زیادہ کچھ نہ کر سکے اور صرف 7 رن بنا کر آو¿ٹ ہوئے۔19ویں اوور میں ہرشل پٹیل نے فنچ کو آو¿ٹ کر کے بھارت کو ایک بڑی کامیابی دلائی۔ فنچ نے 54 گیندوں میں 7 چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 76 رن بنائے۔

آسٹریلیا کو آخری اوور میں 11 رن درکار تھے اور محمدسمیع نے اس آخری اوور میں صرف چار رن دے کر تین وکٹیں لے کر بھارت کو 6 رن سے فتح دلائی۔

بھارت کی جانب سے محمد سمیع نے 3، بھونیشور کمار نے 2، ارشدیپ سنگھ، ہرشل پٹیل اور یوجویندر چاہل نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر بھارت کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔ ہندوستان نے کے ایل راہل (57) اور سوریہ کمار یادو (50) کی عمدہ نصف سنچریوں کی بدولت 20 اوورز میں 7 وکٹ پر 186 رن بنائے۔ ان دونوں کے علاوہ دنیش کارتک نے 20، وراٹ کوہلی نے 19 اور روہت شرما نے 15 رن بنائے۔

آسٹریلیا کی جانب سے کین رچرڈسن نے 4، مچل اسٹارک، گلین میکسویل اور ایشٹن ایگر نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔

RELATED ARTICLES

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا

Most Popular

Recent Comments